ایس ای سی پی کا مالیاتی رسائی بڑھانے کے لیے پیئر ٹو پیئر اور کرائوڈ لینڈنگ پر مشاورتی پیپر جاری،آراء طلب

جمعرات 5 جون 2025 20:09

ایس ای سی پی  کا مالیاتی رسائی بڑھانے کے لیے پیئر ٹو پیئر اور کرائوڈ لینڈنگ پر مشاورتی پیپر جاری،آراء طلب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان میں پیئر ٹو پیئر (پی ٹو پی) اور کرائوڈ لینڈنگ کے چیلنجز اور صلاحیت پر ایک جامع مشاورتی پیپر پر آراء طلب کی ہیں۔ اس پیپر میں نان بینکنگ فنانس کمپنیز اور نوٹیفائیڈ اینٹیٹیز ریگولیشنز 2008 میں مجوزہ ترامیم بھی شامل ہیں جن کا مقصد متبادل مالیاتی ذرائع تک رسائی کو وسعت دینا ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مالیاتی ٹیکنالوجیز کے تیزی سے ارتقاء اور جامع و اختراعی مالیاتی حل کی بڑھتی ہوئی مانگ نے ایس ای سی پی کو موجودہ پی ٹو پی قرضہ دینے کے فریم ورک کا گہرائی سے جائزہ لینے پر مجبور کیا ہے۔ یہ پیپر پالیسی کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی ریگولیٹری ماڈلز اور بہترین طریقوں کا تقابلی تجزیہ پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس جائزے میں پاکستان میں پی ٹو پی اور کرائوڈ لینڈنگ پلیٹ فارمز کی ترقی کو محدود کرنے والے کئی ساختی اور ریگولیٹری چیلنجز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان چیلنجز میں سکیورٹائزڈ قرضہ دینے کے طریقہ کار کی عدم موجودگی، اہل شرکا پر پابندیاں، کریڈٹ رسک کو متنوع بنانے کے لیے محدود اختیارات اور ایسکرو اکائونٹ کے انتظام سے متعلق آپریشنل مشکلات شامل ہیں۔

ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایس ای سی پی نے پی ٹو پی قرضہ دینے کے فریم ورک میں ترامیم کی ایک سیریز تجویز کی ہے۔ ان مجوزہ تبدیلیوں میں قرض کی حدوں میں اضافہ، پی ٹو پی سروس فراہم کرنے والے این بی ایف سیز کے لیے گورننس کے تقاضوں کو مضبوط بنانا، پی ٹو پی پلیٹ فارمز کی مالی استحکام کو یقینی بنانا، فنڈ کے انتظام کے لیے ٹرسٹ اکائونٹ کا ڈھانچہ متعارف کرانا، رسک ڈسکلوژرز کو بہتر بنانا اور پلیٹ فارمز کے لیے آئی ٹی اور سائبر سکیورٹی معیارات متعارف کرانا شامل ہے۔

ایس ای سی پی نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پی ٹو پی پلیٹ فارمز، فن ٹیک اختراع کاروں، مالیاتی اداروں، سرمایہ کاروں اور عام عوام سے تبصرے اور تجاویز طلب کی ہیں۔ سٹیک ہولڈرز کی رائے پاکستان میں پی ٹو پی قرضہ دینے کے لیے ایک مستقبل پر مبنی، رسک حساس اور فعال ریگولیٹری ماحول کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ایس ای سی پی نے ایس ایم ای/ایم ایس ایم ای اور مائیکرو انٹرپرائزز کی تعریفوں پر نظر ثانی، قرضہ دینے والے این بی ایف سیز کے لیے کریڈٹ بیورو رپورٹنگ کے تقاضوں کو بہتر بنانے، قرضہ دینے والے این بی ایف سیز پر لاگو کارپوریٹ گورننس کوڈ میں ترمیم اور قرضہ دینے کے شعبے میں فن ٹیک سٹارٹ اپس کے لیے "فٹ اینڈ پراپر کرائیٹیریا" میں نرمی کی بھی تجویز پیش کی ہے۔

مشاورتی پیپر اور مجوزہ ترامیم کا مسودہ ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ تبصرے 20 جون 2025ء تک ای میل کے ذریعہ [email protected] پر جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی کے دوران 19 فیصد کمی

باسمتی چاول کی قومی برآمدات میں مئی کے دوران 19 فیصد کمی

چائے کی درآمدات میں مئی کے دوران 7.64 فیصد اضافہ

چائے کی درآمدات میں مئی کے دوران 7.64 فیصد اضافہ

لاہور چیمبر کاحکومت سے  عرب ممالک کے ساتھ ویزا مسائل کے حل کیلئے اعلی سطح کے سفارتی روابط کرنے کا مطالبہ

لاہور چیمبر کاحکومت سے عرب ممالک کے ساتھ ویزا مسائل کے حل کیلئے اعلی سطح کے سفارتی روابط کرنے کا مطالبہ

لاہورچیمبر اور پاکستان پراڈکٹس ہاؤس کے مابین’’میڈ اِن پاکستان‘‘ مصنوعات کے فروغ کیلئے  مفاہمتی یادداشت ..

لاہورچیمبر اور پاکستان پراڈکٹس ہاؤس کے مابین’’میڈ اِن پاکستان‘‘ مصنوعات کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت ..

لاہور چیمبر اور پاکستان پراڈکٹس ہاؤس کے درمیان افریقی مارکیٹ میں

لاہور چیمبر اور پاکستان پراڈکٹس ہاؤس کے درمیان افریقی مارکیٹ میں

حکومت یو اے ای، دبئی اور سعودی عرب کیساتھ ویزا مسائل کے حل کیلئے روابطہکری: میاں ابوذرشاد

حکومت یو اے ای، دبئی اور سعودی عرب کیساتھ ویزا مسائل کے حل کیلئے روابطہکری: میاں ابوذرشاد

پاکستان کی معاشی بحالی، روزگار کی تخلیق، صنعتی توسیع اور اختراعات کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کا کردار ..

پاکستان کی معاشی بحالی، روزگار کی تخلیق، صنعتی توسیع اور اختراعات کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کا کردار ..

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,595 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,595 روپے کمی ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ریکارڈ

میٹل انڈسٹریز سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری   نئی جدت، مہارت اور بین الاقوامی معیار کے فروغ میں اہم کردار ..

میٹل انڈسٹریز سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری نئی جدت، مہارت اور بین الاقوامی معیار کے فروغ میں اہم کردار ..

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی ، ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر کمی ، ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ