کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان

کے ایس ای 100انڈیکس34500پوائنٹس کی سطح سے گر کر34400پوائنٹس کی سطح پر آگیا

بدھ 17 جون 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 جون۔2015ء) کراچی اسٹاک مارکیٹ بدھ کے روزبھی شدید کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان رہااور کے ایس ای 100انڈیکس34500پوائنٹس کی سطح سے گر کر34400پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔ مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے سے 103کروڑ سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کاروباری حجم منگل کی نسبت ڈیڑھ کروڑ شیئر ز ریادہ رہا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے سبب تیزی کا رحجان رہا اور کے ایس ای ٹریڈنگ کے دوران 34600پوائنٹس کی سطح عبور کرتاہوا34631.11پوائنٹس پر جاپہنچا تاہم مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر حصص کے فروخت پردباؤکے سبب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

(جاری ہے)

ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر34430.11پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا۔ بدھ کوکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 34.30پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 34516.30پوائنٹس سے گھٹ کر34482پوائنٹس پربندہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس39.57پوائنٹس کی کمی سے 21582.55پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس24166.86پوائنٹس سے کم ہوکر24163.17پوائنٹس پرآگیا۔

مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں1ارب3کروڑ56لاکھ 90ہزار338روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب 37ارب 31کروڑ51لاکھ 27ہزار956روپے سے کم ہو کر 74کھرب 36ارب 27کروڑ94لاکھ37ہزار618روپے رہ گیا۔بدھ کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر54کروڑ4لاکھ1ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو15ارب روپے تک محدود رہی جبکہ منگل کو 52کروڑ50لاکھ 48ہزارحصص کاکاروبار ہوا اورٹریڈنگ ویلیو 15ارب 88کروڑروپے ریکارڈکیا تھا۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر388کمپنیوں کاکاروبار ہوا جن میں سے184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،178میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک14کروڑ39لاکھ،جہانگیرصدیق کمپنی 3کروڑ63لاکھ ،دیوان سیمنٹ 3کروڑ16لاکھ،پی آئی اے2کروڑ19لاکھ اورازگارڈ نائن 1کروڑ93لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 473روپے اورپاک ٹوبیکو کے بھاؤ میں 23.27روپے کااضافہ جبکہ موری بریورے کے بھاؤ میں 48.22روپے اورکولگیٹ پامولوکے بھاؤ میں44روپے کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..