وزیر خزانہ نے ٹیکس کے معاملہ پر لچک دکھا کرقوم کا حوصلہ بلند کیا، تجاویز ماننے سے حکومت کی ساکھ، کاروباری برادری کے مورال پر اثر پڑے گا، ایف بی آر اورور صوبائی ریونیو اتھارٹیز میں کشمکش کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر میاں زاہد حسین کا بیان

اتوار 21 جون 2015 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدراور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے موجودہ بجٹ میں نافذ شدہ ٹیکسوں کے معاملہ پر لچک کا مظاہرہ کر کے کاروباری برادری کا حوصلہ بلند کیا ہے جسکے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ وزیر خزانہ نے مختلف کاروباری گروپس سے مشاورت کے بعد پولٹری فیڈ پر سے سیلز ٹیکس ختم ، مشروبات پر عائد ٹیکس کم اور آئل سیڈ پر عائد سیلز ٹیکس میں کمی جبکہ کسٹم ڈیوٹی کو ختم کر دیا گیا ہے۔

مقامی موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو انکم ٹیکس میں چھوٹ اور صنعتوں کیلئے مشینری کی درامد پر ترغیبات بھی دی گئی ہیں جس سے روزگاراور اضافی محاصل کے علاوہ زرمبادلہ بچے گا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے صوبہ خیبر پختونخواہ میں صنعتیں لگانے والوں کو جورعایت دی تھی وہ اب بلوچستان میں صنعتیں لگانے والوں کو بھی دی جائینگی۔فرٹیلائیزر پر بیس ارب کی سبسڈی اور زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی سے زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی مزیدچارفیصد کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو ضروری تھا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی معیشت میں اسی فیصد ہاتھ نجی شعبہ کا ہے جنھیں بہتر ماحول فراہم کرنے کیلئے ٹیکس سسٹم میں اصلاحات ضروری ہیں جنکی رفتار تسلی بخش ہونی چائیے۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ غیر رجسٹرڈ بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کو معقول بناکر کاروباری برادری کے تحفظات دور کئے جائیں۔

ایس آر او جاری کرنے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس آنے سے شفافیت بڑھے گی ۔ایف بی آر میں پھنسے ہوئے ریفنڈ برامدکنندگان کیلئے توانائی بحران سے بڑا مسئلہ بن رہے ہیں جبکہ مرکزی اور اور صوبائی ریونیو اتھارٹیز کے مابین کہیں اختیارات کی محاز آزائی تو کہیں کو آرڈینیشن کا فقدان ہے جس کا سارا بوجھ کاروباری برادری کواٹھانا پڑتا ہے۔ بھارت میں صوبے صرف سیلز ٹیکس اور سٹامپ ڈیوٹی کے زریعے مرکزی حکومت کی آمدنی میں تینتیس فیصدتک حصہ ڈالتی ہیں جبکہ پاکستان میں صوبے بجٹ کے دسویں حصہ کے برابر محاصل بھی جمع نہیں کر ہے جو انکی عدم دلچسپی کا ثبوت اور حکومت کی آمدنی بڑھانے میں رکاوٹ ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..