لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا حکومت کی طرف سے بینکوں سے ہر قسم کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

ٹیکس عائد کرنے سے متوازی بینکاری یعنی ہنڈی و حوالہ اور نقد لین دین کو فروغ ملے گا ، نائب صدر سید محمود غزنوی

جمعرات 2 جولائی 2015 22:49

لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی طرف سے بینکوں سے ہر قسم کے لین دین پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے حکومت کی اپنی کوششوں کو دھچکا لگے گا جو وہ دستاویزی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اٹھارہی ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کہا کہ حکومت نے بینکوں سے لین دین، چیک جمع کرانے، ڈرافٹ پے آرڈر بنوانے، ٹی ٹی رقوم کی منتقلی اور بینکوں سے رقوم نکلوانے سمیت صارفین کے لیے بینکنگ سیکٹر کی تمام سہولیات پر ٹیکس عائد کرکے تاجر برادری کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔

سید محمود غزنوی نے کہا کہ ٹیکس عائد کرنے سے متوازی بینکاری یعنی ہنڈی و حوالہ اور نقد لین دین کو فروغ ملے گا جس سے ایک طرف امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تاجروں کو خطرات لاحق ہونگے اور دوسری طرف بینکنگ چینل کا استعمال ترک کرنے سے بینکنگ سیکٹر بھی تباہ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے کہا کہ اگرچہ یہ ٹیکس نان فائلرز کے لیے عائد کیا گیا ہے لیکن فائلر اور نائن فائلر کے درمیان فرق جانچنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس کوئی قابل اعتماد نظام نہیں ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا ۔

سید محمود غزنوی نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کھاتے داروں کے اکاؤنٹس تک رسائی اور چھاپوں نے پہلے ہی کاروباری معاملات خراب کررکھے ہیں، ایسے میں بینکوں کی تمام سہولیات پر ٹیکس جلتی پر تیل کا کام کریں گے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر زور دیا کہ وہ صنعت و تجارت اور تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لینے کے احکامات صادر کریں وگرنہ غیردستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا جو کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی