پیڈمک نے سندر اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا ‘ایس ایم تنویر

جمعہ 24 جولائی 2015 17:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء )پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) کی دو ذیلی انڈسٹریل اسٹیٹس سندر اور ملتان ٹو میں اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ پیڈمک کی مینجمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں کام کرتے ہوئے ان دونوں انڈسٹریل اسٹیٹس کو کلی طور پر آباد کرلیا ہے یہ بات چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) ایس ایم تنویر نے گزشتہ روز بتائی ۔

انہوں نے کہا کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ II-کی تعمیر سے کارخانوں میں کام کرنے والوں کے لئے 141,315کے لئے روزگار کے براہ راست مواقع پیدا ہوئے۔جبکہ با ا لواسطہ پانچ سے چھ گنا مواقع پیدا ہو ئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندر میں قائم صنعتی کارخانوں میں نوکریوں کی تعداد128,250ہو چکی ہے جو کہ 2010میں صرف 31,000تھی۔اسی طرح ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں نوکریوں کی تعداد 13,065ہو چکی ہے جو کہ 2010میں 1,140تھی یہ صوبہ میں کسی بھی انڈسٹر یل اسٹیٹ میں روزگارکی فراہمی کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

یوں جولائی 2015میں کل نوکریوں کی تعداد 141,315ہو چکی ہے جو کہ 2010میں 32,140تھی۔انہوں نے کہا کہ پیڈمک کی مینجمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی صوبہ پنجاب کو ترقی سے ہمکنار کر نے کے ویژن کی روشنی میں روزگار کے ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ مواقع پیدا ہو ئے اس مقصد کے حصول میں پیڈمک انتظامیہ کو مفاد پرست عناصر کی جانب سے زہریلے پراپیگنڈے کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اعتماد کے سبب پیڈمک نے تمام مشکلات پر قابو پایا اور منفی میڈیا ٹرائل کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لاہور او ر ملتان میں ان دو انڈسٹریل اسٹیٹس کی تکمیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تکمیل کے ہر مرحلے پر شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور کوئی بھی شخص ان دو انڈسٹریل اسٹیٹس کی تکمیل پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ پیڈمک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق کام کرتے ہوئے صوبے بھر میں انڈسٹریل اسٹیٹس کا جال بچھا کرروزگار کے مزید مواقع کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی