شہبازشریف کے عوامی خدمت کے ویژن سے بہت متاثر ہوئی ہوں،منیجنگ ڈائریکٹر عالمی بینک

وزیراعلیٰ نے انتھک محنت اورایک عزم کیساتھ خدمت کے نئے باب رقم کئے‘ سری ملیانی اندرا وتی

پیر 3 اگست 2015 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )عالمی بینک گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹراور چیف آپریٹنگ آفیسر سری ملیانی اندرا وتی نے صوبہ پنجاب میں گڈگورننس کے فروغ اورعوام کیلئے شاندار فلاحی منصوبوں پروزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی متحرک و غیر معمولی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ انتھک محنت اورایک عزم کیساتھ شہباز شریف نے عوامی خدمت کے نئے باب رقم کئے ہیں جو قابل ستائش ہیں اورمیں ذاتی طورپراس ضمن میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن سے بہت متاثر ہوئی ہوں،ان میں اپنے عوام کیلئے کچھ کر گزرنے کا بھر پور جذبہ اور عزم موجود ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ شہبازشریف کی قیادت میں نہ صرف اہداف مقرر کیے گئے ہیں بلکہ ان کے حصول کیلئے تیزرفتاری سے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں اورسب سے بڑھ کر شہبازشریف انتہائی متحرک انداز میں فلاح عامہ کے اقدامات پر عملدر آمد بھی یقینی بنارہے ہیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف کے اقدامات سے پنجاب کے عوام بھر پورمستفید ہورہے ہیں اورمیں سمجھتی ہوں کہ دیگر صوبوں کو بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی متاثر کن ہے جس کی بنیادی وجہ شہبازشریف کی غیر معمولی قیادت ہے، پنجاب میں شہبازشریف عوام کی خدمت کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں اوران کے کام کرنے کی رفتار بھی بہت تیزہے۔عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی استعداد کار کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وز یراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ایک ویژنری لیڈر ہیں اور انہوں نے پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی