اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ سے ملک میں پہلی مرتبہ کار مارکیٹ پر جاپانی کمپنیوں کا غلبہ ختم‘ یورپین کار ساز کمپنیوں کی داخلہ کیلئے راہ ہموار ہو رہی

پیر 3 اگست 2015 20:53

اسلام آباد ۔ 03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستان میں حالیہ اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ سے ملک میں پہلی مرتبہ کار مارکیٹ پر جاپانی کمپنیوں کا غلبہ ختم اور یورپین کار ساز کمپنیوں کی داخلہ کیلئے راہ ہموار ہو رہی ہے‘ کئی دہائیوں کے بعد پہلی مرتبہ یورپین اور کورین کارساز کمپنیوں نے پاکستانی کار مارکیٹ میں داخلہ کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں۔

درآمدی گاڑیوں پربھاری ٹیکسوں کے باوجود پاکستان میں غیرگاڑیوں کی خریداری میں دلچسپی اب بھی برقرار ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد اور شرح نمو میں اضافہ کے باعث پہلی مرتبہ یورپین اور کورین کار ساز کمپنیوں نے پاکستانی کار مارکیٹ میں داخلہ کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اقتصادی تجزیوں اورخبروں کے حوالے سے معروف امریکی میڈیا ”بلوم برگ“ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کراچی اور مشرقی لاہور میں جاپان کی کارساز کمپنیاں ٹویوٹا، سوزوکی اور ہنڈا کے کار اسمبلنگ پلانٹس کئی برسوں سے دن رات کام کر رہے ہیں لیکن اب صارفین نے پہلی مرتبہ نئی اور جدید ترین گاڑیوں میں دلچسپی لینا شروع کی ہے۔

200ملین کی آبادی پر مشتمل ملک میں یورپین اور کورین گاڑیوں کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ”بلوم برگ“ کے مطابق اس سلسلے میں جرمن کی معروف کار ساز کمپنی ”فوکس ویگن“ کے ایک وفد نے گزشتہ ہفتہ پاکستان کا دورہ کیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مفتاح اسماعیل نے ”بلوم برگ“ کو بتایا کہ جرمن کی ”فوکس ویگن“ پاکستانی کار مارکیٹ میں دلچسپی لینے والی غیرملکی کمپنی نہیں، یورپ اور کوریا کی دیگر کمپنیاں بھی پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

جرمن کمپنی ”فوکس ویگن“ کی پاکستانی مارکیٹ میں داخلہ کے خبروں کے بعد پاکستانی کار شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جو محدود اقسام اور بلندترین قیمتوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ پاکستان میں کاروں کے ایک شوقین رومانو کریم نے بتایا کہ یہ ایک زبردست آئیڈیا ہے کیونکہ اس کمپنی کی کاریں جدیدیت اور پائیداری کی علامت ہیں۔ آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد شہزاد نے بتایا کہ فوکس ویگن کاروں کے مارکیٹ میں داخلہ سے قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

اگر فوکس ویگن کاروں کی پیداوار 20سے 25ہزار کاریں سالانہ تک پہنچ گئی تو دیگر کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔ ”بلوم برگ“ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال میں پاکستان کی معیشت 4.5فیصد تک پہنچنے کی پیشنگوئی کی ہے۔ نواز شریف کی نئی کاروباری دوست حکومت کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ پاکستان میں کنسٹرکشن سیکٹر بھی تیز رفتار ترقی کر رہا ہے۔ گروتھ میں اضافہ سے پاکستان میں کاروں کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے نومبر سے رواں سال مئی تک پاکستان میں کاروں کی فروخت میں 30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی