اینگرو فرٹیلائزر نے پہلے آئی سی اے پی نیشنل فنانس اولمپیاڈ میں فتح کا تاج اپنے سر کرلیا

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی صلاحیتوں کے بہتر اظہار کا موقع فراہم کیا، یعقوب ستار

جمعرات 6 اگست 2015 22:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی اے پی)کے زیر اہتمام ملکی تاریخ کا پہلا نیشنل فنانس اولمپیاڈ اینگرو فرٹیلائزرلمیٹڈ نے جیت لیا۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اس اولمپیاڈ میں پاکستان بھر کے فنانس پروفیشنلز کو اپنی صلاحیتیں ، علم اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔

اس پلیٹ فارم نے نوجوان فنانس پروفیشنلز کو اپنی صلاحیتوں اور اہلیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اولمپیاڈ کا گرینڈ فنالے کا اہتمام میریٹ ہوٹل میں کیا گیا ۔جس میں معروف کمپنیوں کے سی ای اوز، سی ایف اوز، صدور، نائب صدور سمیت اہم اداروں کے ہیومن ریسورس پارٹنرز بھی شریک تھے۔گرینڈ فنالے میں پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈ ، اینگرو فرٹیلائزرلمیٹڈ، کوٹ اددو پاور کمپنی لمیٹڈ، سینٹرل ڈپوزٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ، بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈاور حبیب فوڈز لمیٹڈ کی ٹیمیں شریک تھیں جن میں سے کامیابی کا سہرا اینگرو فرٹیلائزرلمیٹڈ کی ٹیم کے سر سجا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کو جگماتی ٹرافی دینے کے ساتھ ’نیشنل فنانس چمپیئن 2015‘کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔پہلی رنر اپ سینٹرل ڈپوزٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کی ٹیم اور دوسری رنر اپ بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹڈ کی ٹیم رہی۔گرینڈ فنالے میں شریک ٹیموں نے تین مراحل میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ، پہلے مرحلے میں انہوں نے شاندار پریذنٹیشنز پیش کیں، دوسری مرحلے میں سوالات کی مدد سے ٹیموں کی دماغی صلاحیتوں کا امتحان لیا گیا اورتیسرے مرحلہ بذر راؤنڈپر مشتمل تھا۔

ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے جیوری کے ارکان میں ایف سی اے مجاہد عیشائی، ایف سی اے سید مسعود علی نقوی، ایف سی اے فاخر سید اعجاز الدین شامل تھے۔ انسٹی ٹیوٹ کی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس ان بزنس کمیٹی کے چیئرمین خلیل اﷲ شیخ نے اس موقع پر کہاکہ اس اولمپیاڈ کا مقصد فنانشل پروفیشنلز کو اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے تکنیکی معاونین میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کو اور ڈیلوآئٹ یوسف عادل سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے بھرپور مقابلے اور جان توڑ محنت پر ٹیموں کا مبارکباد بھی پیش کی۔ یونی لیور پاکستان کے چیف فنانشل آفیسر علی طارق نے کہا کہ ہمیں سوشل نیٹ ورکنگ کے پھیلاؤ اور پاکستان میں فنانس کے ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کے اعتراف کے سلسلے میں منعقدہ مقابلے کا حصہ بننے پر انتہائی مسرت ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے صدر یعقوب ستار نے تمام کی کارکردگی کو سراہا اور فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آئی سی اے پی اس منفرد پلیٹ فارم کے ذریعے نئے سنگ میل حاصل کر رہا ہے۔ہم ان کی صلاحیتوں معترف ہیں جوکہ اپنے اداروں کے ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب کے اختتا م پر فاتحین، ججوں، جیوری، منتظمین اور تکنیکی شراکت داروں کو ایوراڈز ، انعامات اور یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول