کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں68ارب41کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس241.99پوائنٹس کمی سے 35219.59پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 20 اگست 2015 21:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 35400,35300اور 35200کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں68ارب41کروڑ روپے سے زائد کی کمی، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت33.77فیصدزائد جبکہ64.72فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے،توانائی،سیمنٹ اوربینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز ایک پوائنٹ کے اضافہ کے ساتھ ہوا ۔تاہم ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی صورت حال تاحال برقرار ہے جس کے باعث سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس241.99پوائنٹس کمی سے 35219.59پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر394کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں68ارب41کروڑ75لاکھ24ہزار201روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب 91ارب61 کروڑ31 لاکھ60 ہزار873 روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں28کروڑ17لاکھ 11ہزار240شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں7کروڑ 11لاکھ 19ہزار400 شیئرززائدہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت36.10روپے اضافے سے960.00روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت16.48روپے اضافے سے1086.48روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت445.00روپے کمی سے9555.00جبکہ ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے2295.00روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو کے الیکٹر کی سرگرمیاں6کروڑ67لاکھ24ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت9یسے کمی سے8.14روپے جبکہ دیوان سیمنٹ کی سرگرمیاں2کروڑ56لاکھ10ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت68پیسے اضافے سے15.15روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس128.14پوائنٹس کمی سے 21620.24پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس270.63پوائنٹس کمی سے 58828.61جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس221.66پوائنٹس کمی سے 24539.47پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..