کراچی، اشیاء کی اسلامی اصولوں پر فروخت کیلئے میزان بینک کا روبا ڈیجیٹل کے ساتھ معاہدہ

معاہدے کے تحت میزان بینک روبا ڈیجیٹل کی پراڈکٹ مستفیداسلامک فیسیلٹی کی شرعی اصولوں کے مطابق تصدیق کرے گا روبا ڈیجیٹل اپنی مصنوعات صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق قسطوں پر فروخت کرے گا

جمعہ 18 ستمبر 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) اسلامی بینک میزان بینک نے روبا ڈیجیٹل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس معاہدے کے تحت میزان بینک روبا ڈیجیٹل کی پراڈکٹ مستفیداسلامک فیسیلٹی کی شرعی اصولوں کے مطابق تصدیق کرے گا۔ روبا ڈیجیٹل اپنی مصنوعات صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق قسطوں پر فروخت کرے گا۔ میزان بینک روبا ڈیجیٹل کومصنوعات کی قسطوں پر فروخت کو شرعی اصولوں کے مطابق یقینی بنانے کیلئے رہنمائی فراہم کرے گا۔

معاہدے پر روبا ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم آفریدی اور میزان بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ فرحان الحق عثمانی نے دستخط کئے جبکہ اس موقع پر روبا ڈیجیٹل کے چیف فنانشل آفیسرعقیل زاہداور شریعہ ایڈوائز روبا ڈیجیٹل عبدالمقسط بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت میزان بینک روبا ڈیجیٹل کو اپنے کاروباری معاملات شرعی اصولوں کے مطابق رکھنے کیلئے مستقل مشاورت اور رہنمائی بھی فراہم کرے گا۔

اس موقع پر روبا ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم آفریدی نے کہاکہ روبا ڈیجیٹل میزان بینک کے اسلامک فنانس کے وسیع تجرے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قسطوں کے کاروبار سے حلال منافع حاصل کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ میزان بینک دنیا بھر میں فنانشل سیکٹرکو شریعہ ایڈوائزری سروسز فراہم کررہا ہے اور روبا ڈیجیٹل فنانشل سیکٹر سے باہر کی کمپنی ہے جس نے اپنی قسطوپر فروخت کرنے والی اشیاء کو شرعی اصولوں کے مطابق فروخت کرنے کیلئے میزان بینک سے درخواست کی ہے ۔

میزان بینک کے سینئر وائس پریذیڈنٹ فرحان الحق عثمانی نے روبا ڈیجیٹل کی سینئر مینجمنٹ کیلئے اسلامک فنانس ٹریننگ کنڈکٹ کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں کاروبار کو شرعی اصولوں کے مطابق ڈھالنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کاروبار کو شرعیاصولوں کے ڈھانچے میں تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اسلامی اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی