`حکومت پنجاب مائنز مالکان کو لائسنسنگ اور لیزنگ کی تجدید کے علاوہ بہترین انفراسٹرکچر اور ماحول فراہم

کرنے کے لئے روڈ میپ کو حتمی شکل دے رہی ؛چوہدری شیر علی لائسنسنگ ، لیزنگ ، میپنگ اور تمام ریکارڈ کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لئے ڈیٹا سنٹر کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا`

منگل 22 ستمبر 2015 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مائنز پر دن رات ایک کر کے قیمتی معدنیات نکالنے والے مائنز مالکان کو لائسنسنگ اور لیزنگ کی تجدید کے علاوہ بہترین انفراسٹرکچر اور ماحول فراہم کرنے کے لئے روڈ میپ کو حتمی شکل دے رہی ہے - بڑے اور ادنیٰ پیمانے پر نکالی جا رہی معدنیات پر رائلٹی کی مد میں کروڑوں روپے کی آمدن محکمہ معدنیات و کان کنی کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ہے -انہوں نے یہ بات آج ڈی جی معدنیات و کان کنی کے دفتر میں پٹہ داری ، لائسنسنسگ اور معدنیات کے حوالے سے دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - ایڈیشنل سیکرٹری و قائم مقام ڈی جی معدنیات راجہ خرم شہزاد نے وزیر معدنیات چوہدری شیر علی خان کو محکمے کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا - ڈائریکٹر سمال سکیل مائنگ محمد ایوب ، ڈائریکٹر ریسورس میپنگ اللہ یار ، ڈائریکٹر ماحولیات مائنز افضال حمید بھٹی ، ڈائریکٹر ایڈمن ملک محمد نواز ، ڈپٹی ڈائریکٹر لارج سکیل مائننگ حافظ کریم بخش ، سید اقتدار حسین اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی -ڈی جی معدنیات راجہ خرم شہزاد نے وزیر معدنیات کو بتایا کہ اس سال رائلٹی کی مد میں محکمہ معدنیات کان کنی نے قومی خزانے میں تین ارب بتیس کروڑ روپے جمع کروائے - انہوں نے بتایا کہ معدنیات کی لیز کی تجدید کے معاملات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عرصہ تک معدنیات کی پیداوار کے حصول میں کوشش کرنے والے پٹہ دار اپنی لیز کی تجدیدکا حق رکھتے ہیں -انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے رولز او رپالیسی میں مناسب ترامیم عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کے سرمائے کو تحفظ ہو سکے -انہوں نے کہا کہ محکمے میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کرنے اور عرصہ دراز تک ترقی کے معاملات نمٹائے جانے کی اشد ضرورت ہے - وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے محکمہ معدنیات میں لائسنسنگ ، لیزنگ ، میپنگ اور تمام ریکارڈ کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کے لئے ڈیٹا سنٹر کے قیام کو احسن اقدام قرار دیا - انہوں نے ہدایت کی کہ معدنیات و کان کنی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی زیر تعمیر عمارت کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور سطحی لگان کو ادنیٰ معدنیات کی طرز پر لارج اور سمال سکیل مائننگ کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے تاکہ زمینداروں کو بھی ان کی زمین کا جائز حق حاصل ہو سکے اور پٹہ داروں کو بھی اس حوالے سے کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے - وزیر معدنیات کو ریسورس میپنگ ، انوائرمنٹ سہولیات جیولاجیکل سروے ،نئی معدنیات کی تلاش ، محکمہ کا تنظیم نو اور ریونیو میں اضافے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..