ہواوے نے ’ فورس ٹچ‘ فیچر متعارف کراکرایپل کوسب سے پہلے یہ اعزازحاصل کرنے سے محروم کردیا

منگل 6 اکتوبر 2015 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) عالمگیرسطح پرمعروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے برلن میں منعقدہIFA نمائش کے دوران اپنے تازہ ترین سمارٹ فون Mate S کو ’’فورس ٹچ‘‘ فیچر کے ساتھ متعارف کراکر اپیل کوسب سے پہلے یہ اعزاز حاصل کرنے سے محروم کردیا۔یہ امریکی کمپنی ایپل کے دباؤپر مبنی ٹچ سکرین ٹیکنالوجی کا بھی نام ہے جو’’ایپل واچ‘‘ کی ایک خصوصیت ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ ایپل اس نئے فیچرکواپنے حالیہ لانچ کردہ iPhone 6S سمارٹ فون کے پریمیم فیچررکے طور پر فراہم کرے گا لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔

ہواوے Mate S کے سیاہ رنگ کے لگژری ایڈیشن میں خصوصی طور پر دستیاب ’’فورس ٹچ‘‘ فیچر صارف کوگیلری میں سکرول کرنے اور سکرین پر تھوڑا سا زیادہ دباؤڈال کر تصویریں دیکھنے کی سہولت فراہم گا ۔

(جاری ہے)

Zoom Inکی حد تک تصویر پرکتنا دباؤ ڈالا جائے، وہ صارف پر منحصر ہے ،کیا یہ دلچسپ فیچر نہیں ہے! اگرچہ کہ یہ کسی حد تک بعض اوقات مبہم ہو سکتا ہے کہ آیا صارف کو تصویرکتنی بڑی کرنے کی ضرورت ہے ۔

Mate S کے سب سے اوپری اور نچلے کونے دلچسپ ’فورس ٹچ‘ خصوصیت رکھتے ہیں اوراب اس کی اضافی خصوصیات کو ہواوے Magic کارنرز اورMagic bottom کہہ کرپکارتا ہے ۔کیپیسٹیوسافٹ کیز (بیک، ہوم، مینو) میٹ ایس میں زیادہ لچک دار بنائے گئے ہیں ۔صارف اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی وقت ان کیزکو چھپا سکتا ہے اوربڑی آسانی سے متعلقہ جگہ پر فورس ٹچ کا اطلاق کرکے انہیں واپس لاسکتا ہے۔

یہ منفرد خصوصیت سکرین پر اضافی والیوم دینے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔اسی طرح ’فورس ٹچ‘ فیچرکومطلوبہ ایپلی کیشنز جیسے کیمرہ یا ویب براؤزرکوکھولنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔فورس ٹچ کی ایک اوراہم خصوصیت "Scale app" ہے جہاں صارف میٹ ایس کی سکرین پر 100 سے 400 گرام تک بھاری اشیاء رکھ کران کا وزن معلوم کرسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی