کے ایس ای 100انڈیکس 340.67 پوا ئنٹس کے ریکارڈ اضافہ سے 33843.18 پوائنٹس پر بند

پیر 12 اکتوبر 2015 22:11

کراچی ۔ 12 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) کرا چی اسٹاک ایکس چینج میں کارو باری ہفتے کے آغاز پر حصص کی خرید و فروخت میں زبردست تیز ی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 340.67 پوا ئنٹس کے ریکارڈ اضافہ سے 33843.18 پوا ئنٹس سے بڑھ کر 34183.85 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 100انڈیکس 34ہزار پوا ئنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، تاہم تیزی کے باوجودکاروباری لین دین گزشتہ جمعہ کی نسبت تقریبا 5کروڑ شےئرز کم رہا جبکہ مارکیٹ سرمائے کے مجموعی حجم میں 65 ارب سے زا ئد روپے کا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر کے روز کرا چی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈ نگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 34100,34000,33900,اور34200پوا ئنٹس کی4 نفسیا تی حدیں بیک وقت عبور کرتا ہوا 34252 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا، سر مایہ کار پورے دن توانائی، پیٹرولیم اور سیمنٹ سیکٹر میں سر گرم دکھائی دیئے جس کی وجہ سے کاروبار مسلسل پر تیز ی کے اثرات غالب رہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست این اے122 میں پر امن ضمنی انتخابات کے انعقاد اور ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں کی واپسی کی خبروں پر سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کا رخ کیا اور منافع بخش شعبوں میں بھرپور سرمایہ کاری کی، غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی انویسٹمنٹ میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی جس کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندی کی جانب بڑھتی رہی۔

انفلیشن اور شرح سود میں ریکارڈ کمی کی سطح پر ہونے کو بھی سرمایہ کاری کے اعتبار سے بہتر قرار دیا جا رہا ہے۔ پیر کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 340.67 پوا ئنٹس کا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33843.18 پوا ئنٹس سے بڑھ کر 34183.85 پوائنٹس پر جا پہنچا اس طرح 274.37 پوا ئنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 20658.19 پوا ئنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23673.77 پوائنٹس سے بڑھ کر23890.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔

پیر کو ما رکیٹ میں 19کروڑ 59لاکھ 13ہزار 880 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گز شتہ جمعہ کو 24کروڑ 89لاکھ 19ہزار 280 حصص کے سودے ہوئے تھے۔ مارکیٹ میں 395 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 161 میں کمی اور28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ65 ارب 76کروڑ 26 لاکھ 41 ہزار 387 روپے بڑھ کر 72 کھرب 99 ارب50 کروڑ 55 لاکھ 36 ہزار 50 روپے ہوگیا۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک 2 کروڑ33 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ19 لاکھ، جہانگیر صدیق کمپنی 1کروڑ 17 لاکھ بائیکو پیٹرولیم 93 لاکھ اورمیپل لیف سیمنٹ 62 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے انڈس ڈائنگ اور سفائر فائبر کے شیئرز کے داموں میں اضافہ ہوا جن کی قیمتیں 40.27روپے اور35.20 روپے کی تیزی سے بالترتیب1100.00روپے اور746.36روپے ہوگئیں جبکہ سب سے زیادہ خسارہ یونی لیور فوڈز اور وائتھ پاک کے حصص میں دیکھا گیا جنکی قیمتیں 150روپے اور90روپے گھٹ کر بالترتیب 7000.00روپے اور 2200.00روپے رہ گئیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی