کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں13ارب17کروڑ روپے سے زائد کی کمی

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس52.89پوائنٹس کمی سے 33921.96پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 15 اکتوبر 2015 21:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اکتوبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کومعمولی مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33900پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں13ارب17کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت24.65 فیصد کم جبکہ48.54حصص کی قیمتوں میں کمی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم، توانائی ور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34159پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس52.89پوائنٹس کمی سے 33921.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر379کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں13ارب،17کروڑ24لاکھ 70ہزار 282روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72کھرب51ارب 66کروڑ19لاکھ 21ہزار942روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں14کروڑ51لاکھ61ہزار 230شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں4کروڑ75لاکھ6ہزار10 شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے6900.00روپے اورصفائر فائبر کے حصص کی قیمت40.32روپے اضافے سے863.17روپے ہوگئی ۔

نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت19.50روپے کمی سے1380.50جبکہ سروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت18.33روپے کمی سے826,17روپے ہوگئی ۔ جمعرات کو بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں1کروڑ22لاکھ1ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت9پیسے اضافے سے27.81روپے جبکہ پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ10لاکھ55ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت 23پیسے کمی سے 81.12روپے رہی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس39.35پوائنٹس کمی سے 20404.68پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس102.42پوائنٹس کمی سے 57134.57جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس38.71پوائنٹس کمی سے 23760.21پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے  شروع ہوگی

فیصل آباد، 3 روزہ شاندارپاکستان انٹیریئرزفرنیچرایکسپو جمعےسے شروع ہوگی

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان