حبیب بینک کی فٹبال ٹیم ختم ، کھلاڑیوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بینک میں قائم باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس مینز ویمنز ، ہاکی، گالف، شوٹنگ بال ، بیڈمنٹن ٹیمیں بتدریج ختم کردی گئی ہیں اور صرف کرکٹ اور فٹ بال کی دو ٹیمیں ادارے میں رہ گئیں ہیں

جمعہ 16 اکتوبر 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اکتوبر۔2015ء) بھاری منافع کا دعویٰ کرنے والے مالیاتی اداروں میں قائم کھیلوں کی سرگرمیاں ختم کی جارہی ہیں اور اداروں میں موجود ٹیموں کے کھلاڑیوں کو دو دو ماہ کے کنٹریکٹ معاہدے دیکر ان میں نوکری سے برخواستگی کا خوف پیدا کیا جا رہا ہے۔ فیفا اور پی ایف ایف کے قوانین کے مطابق ملکی ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی سٹرینتھ کم از کم اٹھارہ سے بیس ہونی چاہئے لیکن حبیب بینک کی ٹیم جو پاکستان کے ٹاپ قومی ایونٹس میں شرکت کرتی ہے کہ مجموعی سٹرینتھ 15 ہے۔

کھلاڑی بینک کی بے روزگاری کی پالیسی سے سخت پریشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حبیب بینک کے شعبہ سپورٹس کے سربراہ رقیب احمد کا ادارے سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ٹیموں کے کھلاڑیوں میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بینک میں قائم باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس مینز ویمنز ، ہاکی، گالف، شوٹنگ بال ، بیڈمنٹن ٹیمیں بتدریج ختم کردی گئی ہیں اور صرف کرکٹ اور فٹ بال کی دو ٹیمیں ادارے میں رہ گئیں ہیں۔

حبیب بینک نے کئی انٹرنیشنل کھلاڑی پیدا کئے۔ اس وقت بھی حبیب بینک میں انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہیں جو بینک کی افسر شاہی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ناروا رویہ پر شدید مایوس ہیں۔ سندھ فٹ بال کی جنرل کونسل کے ممبر اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کے جنرل سیکریٹری عبدالرحیم بخش نے صدر ، وزیراعظم ، وفاقی وزیر کھیل، صوبائی وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ حبیب بینک سے ٹیموں کی بندش اور کھلاڑیوں کو بے روزگار کئے جانے کا نوٹس لیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی