وفاقی حکومت اور اے بی ڈی کے درمیان نیشنل موٹروے ایم فور گوجرہ شورکوٹ سیکشن کیلئے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

جمعرات 22 اکتوبر 2015 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان نیشنل موٹروے ایم فور گوجرہ شورکوٹ سیکشن کیلئے 17 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اقتصادی امور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق 62 کلو میٹر طویل گوجرہ شورکوٹ موٹروے سیکشن کیلئے 9 کروڑ 7 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے مساوی گرانٹ برطانیہ کا ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) بھی فراہم کریگا۔

تکمیل کے بعدچار رویہ ایم فور موٹروے فیصل آباد اور خانیوال۔ ملتان۔ مظفر گڑھ کے درمیان ٹریفک کا دباؤ کم کرنے میں مدد دیگا ۔ ایم فور پہلے سے مکمل شدہ ایم ون، ایم ٹو اور ایم تھری میں ایک اضافہ ہوگا۔اس سے ملتان کاجڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی سے فاصلہ کم ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ قرض کے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن محمد سلیم سیٹھی اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔

اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کے گروپ ہیڈ وارنر ای لائی پیچ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قرض کے معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پاکستان میں سماجی واقتصادی ترقی کے فروغ کیلئے تعاون کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس حوالے سے ڈی ایف آئی ڈی کی مسلسل حمایت کو بھی سراہا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی