ملکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے چھوٹے و درمیانے درجہ کے کاروبار کی بڑھوتری کو ترجیحات میں شامل کیا جائے، میاں شاہد

جمعہ 23 اکتوبر 2015 20:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 اکتوبر۔2015ء) یونائیٹڈ انٹرنیشنل گروپ کے چئیرمین میاں شاہد نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروبار کی بڑھوتری کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔ایس ایم ای کا شعبہ مختلف مسائل سے دوچار ہے جسے حل کرنے سے ملکی ترقی کی رفتار حیرت انگیز طور پر بڑھ جائے گی۔ملکی جی ڈی پی میں 40 فیصد جبکہ برآمدات میں 30 فیصد ایس ایم ای سیکٹر کا ہے۔

میاں شاہد نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں تقریباً35 لاکھ ایس ایم ایز ہیں جن میں سے65فیصد پنجاب اور 2 فیصد بلوچستان میں ہیں جنھیں توانائی ،قرضہ، انفارمیشن، ٹیکنالوجی ، ریگولیٹر سے مدداور دیگرسہولیات نہیں ملتیں جو انکی ترقی،شرح نمو بڑھانے اور بے روزگاری کے خاتمہ میں رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی کوششوں سے اس شعبے کی فنانسنگ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیاجسکا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکااور اسے دئیے گئے299 ارب کے قرضوں میں سے30 فیصد یا 91 ارب ڈیفالٹ کی نظر ہو گئے ۔

سب سے زیادہ ڈیفالٹ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے میں ہوئے جو پہلے ہی بین الاقوامی منڈی میں چین، بھارت، بنگلہ دیش اور ویتنام کے مقابلہ میں مسلسل پسپائی پر مجبور ہے۔ اگر ترغیبات کے زریعے صورتحال نہ بدلی گئی تو کئی ممالک کیلئے ماڈل بننے والا یہ شعبہ بھی ختم ہو سکتا ہے۔انھوں مطالبہ کیا کہ ملکی ترقی یقینی بنانے کیلئے بینک اس شعبہ کوقرضے دیں اور 90فیصد سے زیادہ کاروبارجو ایس ایم ای کے زمرے میں آتے ہیں کی ترقی کیلئے قابل عمل پلان بنایا جائے تاکہ غربت کا خاتمہ، روزگار کی فراہمی اور مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

پاکستان کا مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہی: میاں زاہد

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالرکی قسط جاری ہوناخوش آیند ہے، میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

ہمارے معاشرے میں مزدور خود یوم مزدور پر چھٹی سے محروم رہتے ہیں، ایازمیمن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

اوپن مارکیٹ میں درجہ اول آئل ،گھی کی قیمت میں 20روپے اضافہ

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان