ہواوے کی انٹربرانڈ کی بہترین عالمی درجہ بندی میں دوسری بارنمایاں پوزیشن

منگل 27 اکتوبر 2015 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اکتوبر۔2015ء) دنیا کی معروف برانڈ کنسلٹنسی انٹربرانڈ کی 2015 کی بہترین گلوبل برانڈزکی درجہ بندی میں ہواوے نے دوسری مرتبہ نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ انٹربرانڈ کے مطابق ہواوے نے ایک بار پھر انٹربرانڈکی طرف سے جاری کردہ 2015 کی بہترین گلوبل برانڈز کی رپورٹ میں اپنی کارکردگی سے اپنی پوزیشن مزید مستحکم کی ہے ۔

ہواوے کی برانڈ ویلیو کی گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کے اضافہ سے مجموعی طورپر 5 ارب امریکی ڈالرکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ انٹر برانڈ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہواوے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی برانڈز میں سے ایک ہے اور94سے 88 ویں پوزیشن پر براجمان ہوئی ہے ۔ Huawei کی یہ اہم پیش رفت قسمت کا نتیجہ نہیں بلکہ یہ سب کچھ صارفین کو ہمیشہ سب سے پہلے رکھنے اور ویلیو پر مبنی مصنوعات اور خدمات کی مسلسل فراہمی کا سبب ہے۔

(جاری ہے)

جیسا کہ Huawei کی 2014 سالانہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی نے تمام کاروباری شعبہ جات میں مضبوط ترقی کو برقرار رکھا۔ 2014 میں اس کی سالانہ آمدنی 20.6 فیصدکی سال بہ سال اضافہ کے ساتھ46.5 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمپنی کا خالص منافع 32.7 فیصد کی سال بہ سال اضافہ کے ساتھ 4.5 ارب ڈالرتک پہنچ گیا۔پاکستان میں ہواوے ڈیوائسزکے جنرل منیجرمسٹر شان کا کہنا تھا کہ ہواوے کا ایک مضبوط صارف مرکوز نقطہ نظر ہے اوراس نے دراصل Huawei کے برانڈ کیلئے بنیاد کے طور پر صارفین کیلئے بڑی ویلیو پیدا کی ہے۔

مستقبل میں تغیراتی رجحانات استعمال کرنے کیلئے ہواوے ،کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، 5G، SDN اور NFV جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہی ہے جس کی حالیہ بہترین مثال ہواوے Mate S سمارٹ فون ہے جس نے بہت کم وقت میں پوری دنیا اور خاص طور پر پاکستانی صارفین کو اپنا گرویدہ بنا دیا ہے۔ 2015 کی بیسٹ گلوبل برانڈز رپورٹ میں انٹربرانڈ کی پیشہ ورانہ تشخیص سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ Huawei نے گزشتہ سال کے مقابلے میں تمام اہم کاروباری شعبہ جات یعنی کیریئر، انٹرپرائز اور کسٹمرزمیں شاندارپیش رفت دکھائی ۔مستقبل پرمرکوز اسٹریٹیجک پلان اورآزادنہ ایجادات نے اس کے برانڈ ردعمل، مطابقت اور موجودگی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی