آٹھ سال قبل سر اٹھانے والے گردشی قرضے کا مستقل حل تلاش کیا جائے ،اس کی موجودگی میں صنعت و تجارت ترقی کر سکتی ہے؛ایف پی سی سی آئیکی صدارت کیلئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے امیدوار عبدالرؤف عالم

جمعرات 29 اکتوبر 2015 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اکتوبر۔2015ء)ایف پی سی سی آئی کی صدارت کیلئے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے امیدوار عبدالرؤف عالم نے کہا ہے کہ آٹھ سال قبل سر اٹھانے والے گردشی قرضے کا مستقل حل تلاش کیا جائے کیونکہ اس کی موجودگی میں صنعت و تجارت ترقی کر سکتی ہے نہ سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے گا۔چھ سو ارب روپے کایہ قرضہ سرمایہ کاروں کو ہراساں کرنے کے علاوہ ملک کی عالمی درجہ بندی کیلئے بھی خطرہ ہے ۔

قرضہ کی ادائیگی کیلئے عوام پر بوجھ بڑھانے کے بجائے اصلاحات کی جائیں اور نادھندگان سے وصولی کی جائے۔ عبدالرؤف عالم جو اسلام آباد چیمبر کے فاؤنڈر گروپ کے چئیرمین بھی ہیں نے کاروباری برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ضروری ہو گیا ہے جسکے لئے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پاور سسٹم کی کمزوریوں سے سالانہ 200 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے جبکہ قرضوں پر 40 ارب سود بھی ادا کیا جا رہا ہے ۔

بجلی کی تقسیم کے نقصانات 18.2 فیصد یا 50 ارب روپے ہیں جبکہ مختلف صارفین کے ذمہ 628 ارب واجب الادا ہیں جن میں سے 268 ارب مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں نے دینا ہیں۔ حکومت اور آئی ایم ایف نے تین سال میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جسکے مطابق 2016-17 میں گردشی قرضہ کو 218 ارب اور اس سے اگلے سال 204 ارب کی سطح پر لایاجائے گا جبکہ پاور کمپنیوں کی جانب سے وصولیوں میں پانچ فیصد اور نقصانات میں1.5 فیصد کمی کی جائے گا جو خوش آئند ہے تاہم اس میں کاروباری برادری اور عوام کے مفادات کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

2015 میں حکومت کے کل اخراجات میں سے 40 فیصد قرضوں کی واپسی اور سود کی ادائیگی پر لگے ، 17 فیصد رقم ترقیاتی امور پر صرف ہوئی جبکہ 22 فیصد دفاع پر لگائے گئے۔اگر گردشی قرضے کو ختم اور ٹیکس نیٹ کو بڑھایا نہ گیا تو بڑھتاقرضہ بے لگام ہو کر معیشت کو روند ڈالے گا۔انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملہ پر جلد از جلد فیصلہ کریں تاکہ تاجر احتجاج کے بجائے یکسوئی سے کاروبار کر کے ملکی ترقی میں اپنا مثبت کرداد ادا کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی