رواں مالی سال جولائی تا اگست؛ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال بہ سال4.11 فیصد اضافہ ریکارڈ

اتوار 1 نومبر 2015 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1نومبر۔2015ء)پاکستان میں رواں مالی سال کے ابتدائی 2ماہ (جولائی اگست2015) کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار (ایل ایس ایم) میں سال بہ سال4.11 فیصد کا اضافہ ہوا جس میں سب سے اہم کردار آٹوموبائل، کھاد اور خوراک ومشروبات کے شعبے نے ادا کیا جبکہ اگست میں ایل ایس ایم گروتھ سال بہ سال 4.82 فیصد اور جولائی کے مقابلے میں 4.1فیصد رہی۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اگست میں آٹوموبائل سیکٹر کی پیداوار میں 44.46 فیصد، کھاد کی پیداوار میں 15.13 فیصد اور خوراک ومشروبات کی پیداوار میں 4.97 فیصد رہا اور ان کا مجموعی پیداوار میں زیادہ حصہ رہا تاہم غیردھاتی معدنی مصنوعات کی پیداوار7.68 فیصد، فارماسیوٹیکلز 6.92 فیصد، لیدرپروڈکٹس 19.05 فیصد اور ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 0.79 فیصد کے اضافے کے باعث ان شعبوں کا بھی مجموعی ایل ایس گروتھ میں حصہ نمایاں تاہم گاڑی ساز، کھاد اور خوراک ومشروبات کے شعبوں سے نسبتاً کم رہا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ جولائی اگست کے دوران کیمیکلز12.71 فیصد، کوک و پٹرولیم مصنوعات 2.06 فیصد، الیکٹرونکس 1.03 اور ربرپروڈکٹس کی پیداوار میں 3.31 فیصد کا اضافہ ہوا مگر پیپراینڈ بورڈ46.32 فیصد، انجینئرنگ پروڈکٹس 23.05 فیصد، لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 23.83 اور آئرن واسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.34 فیصد کمی آئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست میں بھی آٹوموبائل، کھاد،خوراک و مشروبات، غیردھاتی معدنی مصنوعات، فارماسیوٹیکلز، لیدر، ٹیکسٹائل، کیمیکلز،کوک و پٹرولیم مصنوعات، الیکٹرونکس اور ربرپروڈکٹس کی پیداوار میں اضافہ جبکہ پیپراینڈ بورڈ، انجینئرنگ، لکڑی اور آئرن واسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی