رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 11.398 ملین ٹن تک پہنچ گئی، گزشتہ سال کی نسبت 3.79 فیصد کا اضافہ ہوا

منگل 3 نومبر 2015 21:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء )رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 11.398 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے جب کہ یہ فروخت گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران 10.981 ملین ٹن تھی۔ اس طرح 3.79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس مدت کے دوران مقامی فروخت 9.37ملین ٹن تھی جب کہ جولائی-اکتوبر 2014 کے دوران یہ فروخت 8.192ملین ٹن تھی۔ روا ں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مقامی فروخت میں 14.38فی صد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ آٹھ برسوں میں سیمنٹ کی کھپت میں تیز ترین اضافہ ہے۔

اس عرصے کے دوران برآمدات 2.028 ملین ہوگئیں جبکہ گزشتہ برس برآمدات 2.790 ملین ٹن تھیں ا س طرح اس ضمن میں 27.31 فیصد کمی واقع ہوئی۔سیمنٹ برآمدات میں کمی کی وجہ سے جولائی تا اکتوبر2015ء میں سیمنٹ انڈسٹری کی افزائش 3.79 فیصد تک محدود رہی۔

(جاری ہے)

جولائی تا اکتوبر 2015ء سیمنٹ زون کی بنیاد پر نارتھ زون کی مقامی فروخت 7.803 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اسی مدت سے 13.65 فیصد زیادہ ہے۔

برآمدات نارتھ زون کی کم ہوکر 1.292 ملین ٹن رہ گئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 25.85 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔ساؤتھ زون میں مقامی فروخت میں زیادہ اضافہ ہوا۔ منگل کو آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) ترجمان نے کہا ہے گزشتہ برس جولائی تا اکتوبر 2014ء مقامی فروخت 1.325 ملین ٹن تھی جس میں 18.21 فیصد کا اضافہ ہوااور یہ بڑھ کر 1.566ملین ٹن ہوگئیں۔

تاہم اس دوران برآمدات میں بڑی کمی واقع ہوئی جو 29.74 فیصد کم ہوکر 0.736ملین ٹن تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ برس اسی مدت کے لیے برآمدات 1.048ملین ٹن تھیں۔اکتوبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 2.595ملین ٹن رہی جبکہ مقامی فروختگزشتہ بر س اسی ماہ 2.095 ملین ٹن تھی اس طرح اس ضمن میں 23.89 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں سیمنٹ کی برآمدات 528,000ٹن ہوگئیں جو گزشتہ برس اسی ماہ 729,000 ٹن تھیں ، اس طرح اس ضمن میں 27.52 فیصد کمی واقع ہوئی۔

اکتوبر 2015ء میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.124 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اس ماہ 2.824ملین ٹن تھی ۔اس طرح اس ضمن میں 10.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔سیمنٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ اس شعبے کا انحصار اب تقریباً مقامی فروخت پر ہی رہ گیا ہیجو 2008-09میں 50 فی صد سے بڑھ کر اب مجموعی فروخت کا 80 فی صد ہو گیا ہے، کیوں کہ مقامی فروخت میں مسلسل اضافہ اور برآمدات میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) ترجمان نے کہا کہ سیمنٹ سیکٹر کی مجموعی فروخت میں اضافہ زیادہ تر مقامی فروخت کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیمنٹ انڈسٹری نے مختلف پالیسی سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان میں روڈ اور ریلوے کے ذریعے داخل ہونے والی ایرانی سیمنٹ کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔ حفاظتی اقدامات کے ذریعے انڈسٹری کا تحفظ کیا جائے ملک میں اسمگلنگ کے ذریعے داخل ہونے والی سیمنٹ کا سدباب کیا جائے۔

حکومت کو چاہیے کہ وہ کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ 20 فیصد کی ریگولیٹری ڈیوٹی بھی سیمنٹ کی امپورٹ پر نافذ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ کاروباری اخراجات کی وجہ سے پاکستان کی سیمنٹ انڈسٹری دیگر ملکوں بشمول بھارت، ایران، یو اے ای کے مقابلے میں اپنی مسابقتی خصوصیات کھورہی ہے۔ حکومت کی طرف سے انڈسٹری کے لیے توانائی کی قیمت میں کمی کی جائے اور وہ گیس پر عائد جی آئی ڈی سی ختم کرے۔ کوئلے پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی جائے اور سیمنٹ کی بحری راستے سے برآمدات پر 5 فیصد کی چھوٹ دی جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71           ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

موسمیاتی تبدیلی جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولینڈ اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانا ہوگا،پولینڈ ..

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تمام تجاوزات کو ختم کرنے کے آرڈر کا ..

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

اسٹیٹ بینک اور ما،لیاتی ادارے یکم مئی کو بند رہیں گے

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کی 2024 ء کی پہلی سہ ماہی میں عمدہ مالی کارکردگی کا مظاہرہ

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ