ملکی ایکسپورٹ میں3ماہ میں14فیصد کمی تشویشناک ہے ‘ خواجہ شاہ زیب اکرم

ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے بجلی قیمتوں میں کمی و ساز گار ماحول فراہم کیا جائے ‘چیئرمین فرایا

منگل 3 نومبر 2015 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 نومبر۔2015ء) وائس چیئرمین پیاف و چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے ملک میں رواں مالی سال کے 3ماہ کے دوران ملکی ایکسپورٹ میں14فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ سازگار ماحول فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال2014-15 کے دوران ایکسپورٹ کی مالیت6ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایکسپورٹ کی مالیت14فیصد کمی سے5ارب 15کروڑ ڈالر رہی اسی طرح تین ماہ کے دوران کاٹ یارن کی ایکسپورٹ میں19فیصد کمی ہوئی ۔خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ میں کمی کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی قیمتوں میں بے لگام اضافہ ہے جس کے باعث پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے مینوفیکچرنگ اور دیگر شعبے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی اشیاء دیگر ممالک سے مہنگی ہونے کے باعث ایکسپورٹ میں کمی واقع ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹ میں کمی کے باعث صنعتکار مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ حکومت کے ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے جس کے باعث حکومت کو حکومتی امور چلانے کیلئے آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرض حاصل کرنا پڑ رہا ہے اور انہی شرائط کی بناء پر گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی شرط بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی صنعت کو بجلی سستی فراہم کرے اور ساز گار ماحول مہیا کرے تو ایکسپورٹ میں اضافہ سے حکومت کے ریونیو میں اضافہ ہوگااور اسے غیر ملکی اداروں سے قرضوں سے نجات مل جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..