قائداعظم سولر پارک بہاولپور افتتاح کے پانچ ماہ بعد ہی برائے فروخت

ہفتہ 28 نومبر 2015 16:59

قائداعظم سولر پارک بہاولپور افتتاح کے پانچ ماہ بعد ہی برائے فروخت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 نومبر۔2015ء) بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت کو نندی پور پاور پراجیکٹ کے بعد ایک اور بڑا دھچکا۔ قائداعظم سولر پارک بہاولپور کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے نام پر عوام سے ووٹ مانگ کر اقتدار میں آنے والی حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے۔

نندی پور پاور پراجیکٹ کی جگ ہنسائی کے بعد حکومت کو ایک اور بڑا دھچکالگ گیا۔ قائداعظم سولر پاور پارک بہاولپور پر اربوں خرچ کرنے کے بعد اب اس کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا اور اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سیکرٹری انرجی نے کابینہ سے منظوری لینے کے لیے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔قائداعظم سولر پاور پارک کو بیچنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے دو تجاویز زیرغور ہیں۔

(جاری ہے)

پہلی تجویز کے مطابق عوام کو شیئر فروخت کیے جائیں جبکہ دوسری تجویز ہے کہ سٹرٹیجک سیل آف شیئر کے ذریعے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے۔ عوام کو شیئر فروخت کرنے کی تجویز کو طویل العمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا گیا ہے۔ اب حتمی تجویز یہ قرار پائی ہے کہ سولرپارک کو سٹرٹیجک سیل آف شیئر کے ذریعے مکمل طور پر فروخت کر دیا جائے۔نیپرا نے سولر پارک میں بجلی کی فی یونٹ قیمت بارہ روپے مقرر کی ہے جبکہ اس وقت اس سے حاصل ہونے والی بجلی کی فی یونٹ پیدواری لاگت ہی چوبیس روپے ہے۔

قائداعظم سولر پاور پارک کی کل پیداواری صلاحیت سو میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت صرف اٹھارہ میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سولر پاور پارک کی کل لاگت تیرہ اعشاریہ پانچ ارب روپے تھی اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بتدریج ایک ہزار میگاواٹ تک بڑھایا جانا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے رواں سال مئی میں منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس کی افتتاحی تقریب میں صحافیوں اور نجی مہمانوں سے بھرے دو ہوائی جہاز بہاولپور لے جائے گئے تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول