سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار دیکر وی بوک سسٹم کے ذریعے تمام پورٹس کے ساتھ منسلک کیا جائے

لاہور چیمبر کی نشاندہی پر وزارت کمیونیکیشن کی مراسلے کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت جاری

پیر 30 نومبر 2015 17:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نشاندہی پر وزارت کمیونیکیشن نے ایک مراسلے کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہدایت جاری کی ہے کہ سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار دیکر وی بوک سسٹم کے ذریعے تمام پورٹس کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ وزارت کمیونیکیشن کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نام جاری کردہ مراسلہ بورڈ سے کہا گیا ہے کہ سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھاکر سست بارڈر اور دیگر پورٹس پر کلیئرنس کے عمل کو باہم منسلک کیا جائے۔

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد کی جانب سے وزارت کمیونیکیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے چین، قازقستان اور کرغستان کے ساتھ ست بارڈر اور کراچی پورٹ کے درمیان تجارت اور انسپورٹ کی سہولیات مہیا کرنے کے معاہدے کررکھے ہیں جو 2004ء سے نافذ العمل ہیں۔

(جاری ہے)

چینی ٹرکوں کے ذریعے پاکستان کے لیے بہت کم درآمدی اور برآمدی مال آتا جاتا ہے جبکہ پاکستانی ٹرانسپورٹ وہیکلز چین کے ذریعے قازقستان اور کرغستان نہیں جاتے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کسی ایس آر او کے ذریعے سست کو ٹرانزٹ بارڈر قرار نہیں دیا گیا۔ خط کے مطابق پاکستان پہلے ہی اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آف گڈز اور ڈبلیو ٹی او کے تجارتی سہولیاتی معاہدے کی توثیق کرچکا ہے۔ سست کو باقاعدہ ٹرانزٹ بارڈر قرار دیکر وی بوک سسٹم کے ذریعے تمام پورٹس سے منسلک کرنا تجارتی حوالے سے ایک بہت بڑی پیش رفت ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی