2012-15 کے دوران برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر رکھا گیا،74 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، کسٹم ٹرانزٹ کے حوالے سے ٹی آئی آر سسٹم پاکستان پر 21 جنوری 2016 سے عمل شروع ہو جائے گا، اسسے کسٹم کی سہولت ،ٹرانسپورٹ کے شعبے اور تجارت میں بہتری آئے گی‘ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کووزارت تجارت کے حکام کی بریفنگ

بر آمدات میں کمی دور کیلئے اقدامات کئے جائیں ، اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے، چیئرمین کمیٹی کا بر آمد ات میں کمی پر اظہار تشویش

جمعہ 15 جنوری 2016 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) وزارت تجارت کے حکام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو آگاہ کیا ہے کہ 2012-15 تک برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر رکھا گیا تھا لیکن 74 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، کسٹم ٹرانزٹ کے حوالے سے ٹی آئی آر سسٹم پاکستان پر 21 جنوری 2016 سے عمل شروع ہو جائے گا، سسٹم سے کسٹم کی سہولتیں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سمیت تجارت میں بہتری آئے گی، چیئرمین کمیٹی نے پاکستان کی گرتی ہوئی برآمدات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں کمی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک کے حوالے سے غیر ضروری تاخیر نہ کی جائے۔

جمعہ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر سید شبلی فراز کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری تجارت نے اسٹریٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک 2012-2015(ایس ٹی پی ایف) پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری تجارت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ وفاقی کابینہ نے 2013ء میں ایس ٹی پی ایف منظور کیا تھا اور ایکسپورٹ کی ترقی کیلئے 2012-13 میں 4.9 ارب جبکہ 2012-15 تک 26.10 ارب خرچ کئے گئے، کمیٹی کو مزید آگاہ کیا گیا کہ 2012-15 تک برآمدات کا ہدف 95 ارب ڈالر تھا جبکہ 2012-15 تک برآمدات کا ٹارگٹ حاصل نہیں کیا جا سکا اور 74 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، بین الاقوامی کسٹم ٹرانزٹ سسٹم کے حوالے سے ٹی آئی آر سسٹم پر بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری تجارت نے کہا کہ ٹی آی آر ایک بین الاقوامی ٹرانزٹ سسٹم ہے جو اشیاء کو ایک ملک سے دوسرے ملک کسٹم کنٹرول کے تحت بھیجنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی آئی آر سسٹم 69ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے اور پاکستان میں 21 جنوری 2016 سے ٹی آئی آر سسٹم پر عمل شروع کر دیا جائے گا، اس سسٹم سے پاکستان کی تجارت بہتر ہو گی اور کسٹم کی سہولتیں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کی گرتی ہوئی برآمدات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ برآمدات میں کسی کی وجوہات جو آئی ایم ایف اور ملک کے تحقیقاتی اداروں اور برآمدات سیکٹر کے تاجروں نے بیان کی ہیں ان سب کو اکٹھا کیا گیا ہے اور مسئلہ کے حل کیلئے تجاویز وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔ چیئرمین کمیٹی شبلی فراز نے کہا کہ حکومت گرتی ہوئی برآمدات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے اور ایس ٹی پی ایف کے حوالے سے غیر ضروری دیر نہ کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ