- Home
- Business
- Business News
- حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل ..
حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں،وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 8 فروری 2016 00:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے،ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ، ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ،دنیا بھر کی ایئر لائنزپیسہ کمار ہی ہیں ، پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے ،قومی ایئر لائن کی نجکاری تمام سیاسی جماعتوں کے منشور میں شامل ہے،ادارے کے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے باقیوں کو ورغلاتے ہیں۔
وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہر سیاسی جماعت کے منشور میں شامل ہے ۔(جاری ہے)
دنیاکی ہر ایئرلائن کما رہی ہے اور پی آئی اے خسارے میں چل رہی ہے کیونکہ اسکے کچھ ملازمین کام نہیں کرتے اور باقیوں کو ورغلاتے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پوری دنیامیں سستا پیٹرول پاکستان میں ملتا ہے ۔ پاکستان کا مستقبل ایل این جی ہے ۔
ایل این جی کو لا کر سی این جی میں منتقل کرنے کے بعد بیچیں گے جو پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ایل این جی کی 5بڑی مارکیٹوں میں سے ایک ہے ۔ دنیا اس بات کوسمجھ گئی ہے مگر پاکستان کے ایکسپرٹس کو اس بات کا پتہ نہیں ۔وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ اسٹریٹجک پارٹنر کوئی شخصیت نہیں بلکہ کسی ایئر لائن کی ہوگی ۔ جس کی وجہ سے پی آ ئی اے کو منافع بخش بنایا جا سکے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو گیس پاکستان لا رہے ہیں اگلے سال اس گیس کے پلانٹ چلائیں گے تو لوڈ شیدنگ کا خاتمہ ہو گا ۔ آج ہم نے پاکستان ایسا شفاف سسٹم بنایا ہے کہ دنیا کی ہر بڑی کمپنی پاکستان آ رہی ہے کیونکہ وہ لوگ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں اب کرپشن کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرول سے کوئی پیسے نہیں بنا رہی ساری دنیا میں پاکستان سے زیادہ مہنگا تیل بک رہا ہے ۔ وزیراعظم عوام کو ریلیف دے رہی ہے اس لئے پیٹرول کی قیمت کو نہیں بڑھا رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 102اور بنگلہ دیش میں 130روپے کا پیٹرول مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں صرف 71روپے کا لیٹر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دبئی میں پٹرول 55روپے فیلیٹر ہے جو خود ایکسپوٹر ہے ۔Browse Latest Business News in Urdu
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں
اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ
سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب
سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز
بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر
PSX Live Index
Updated: 09:14:02am | 26-04-2024
Status: PreOpen | Volume: 0 |
---|
KSE100 Index |
---|
Current |
High |
Low |
Change |
* LDCP represents Last Day Close Price
View Full Summary