”اوپل لائیٹنگ پاکستان “ اور بین الاقوامی کمپنی ” ملر اینڈ فپس“کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ

پاکستان بھر میں خوش آئیند حد تک کم بجلی خرچ کرنے والی لائیٹس دستیاب ہو سکیں گی

منگل 3 مئی 2016 22:31

”اوپل لائیٹنگ پاکستان “ اور بین الاقوامی کمپنی ” ملر اینڈ فپس“کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) ”اوپل لائیٹنگ پاکستان “ اور بین الاقوامی کمپنی ” ملر اینڈ فپس“کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں خوش آئیند حد تک کم بجلی خرچ کرنے والی لائیٹس دستیاب ہو سکیں گی۔ مذکورہ اشتراک عمل کی تقریب آج یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس سے اوپل لائیٹنگ پاکستان کے جنرل مینیجر کارپورٹ سیلز مسٹر یوسف صدیقی اور ملر اینڈفپس کے ڈایریکٹر مسٹر جہانزیب سید نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پراوپل سیلز کے جنرل مینیجر برائے ساؤتھ ریجن عارف الحسن، اوپل لائٹینگ کے مارکیٹنگ مینیجر عامر رشید، پراڈکٹ مینیجر احسن سید ، نیشنل سیلز مینیجر کاشف راؤ اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر تے ہوئے یوسف صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں اوپل لائٹنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ کی وجہ صرف توانائی کی بچت کا پہلو ہی نہیں بلکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والی ہماری پیش رفت بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملر اینڈفپس کے اشتراک عمل سے کم بجلی خرچ کرنے والے معیاری بلب اور لائٹس پاکستانی عوام کو ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں گے۔

یوسف صدیقی نے کہا کہ سائینسی اور تکنیکی مصنوعات کے شعبوں میں جدت طرازی کے ذریعے ویلیو ایڈیشن پید ا کی جاسکتی ہے جس کیلئے دنیا بھر صنعتی پالیسی کے اندر خصوصی ترغیبات رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو بھی تجویز دی کہ جدت طرازی اور ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کیلئے انڈسٹری کو خصوصی ترغیبات دی جائیں۔ملر اینڈفپس کے ڈائرایکٹر جہانزیب سید نے اپنے خطاب کے دوران امید کی کہ اوپل اور ملر اینڈفپس کے اشتراک سے پاکستان میں لائٹینگ کے شعبہ میں جدید اور معیاری مصنوعات کی وسیع تر اقسام میسر آسکیں گی۔

تقریب میں پیش کی جانے والی ایک پریزنٹیش کے دوران بتا یا گیا کہ اوپل کمپنی نے مسلسل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عمل سے جدت طرازی اختیار کرتے ہوئے نیک نامی کمائی ۔ یہی وجہ ہے کہ 1996 میں قائم ہونے والی کمپنی اس وقت 6000ملازمین اور مصنوعات کی لاتعداد اقسام پر مشتمل ہے۔اس وقت پاکستان کے علاوہ شنگھائی، زونگشان انڈسٹریل پارک اور ووجیانگ انڈسٹریل پارک ایران میں اوپل کے پیداواری یونٹ قائم ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ کمپنی دنیا کے پچاس ممالک میں کام کر رہی ہے اور پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ملکوں میں اسکے 450 ریسرچ سنٹرز موجود ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ