کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کا اجناس کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالے تاجروں کیخلاف کارروائی کا اعلان

منگل 10 مئی 2016 16:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے ماہِ رمضان المبارک میں اجناس کی قیمتوں میں ناجائز اور من مانا اضافہ کرنے والے تاجروں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا ہے، ایسوسی ایشن ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریگی جس سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف انتظامیہ سے مکمل تعاون اور ایماندار تاجروں کے خلاف کسی بھی قسم کی ذیادتی نہیں ہونے دینگے، اناج کے تاجروں سے ماہِ مقدّس میں صارفین کیلئے اشیائے ضروریہ کے رعائتی پیکیج بھی متعارف کروانے کی اپیل، یہ فیصلہ کراچی ہولسیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انیس مجید کی زیرِصدارت مرکزی دفتر میں اجناس کے تاجروں کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے، اجلاس میں جوڑیا بازار، لیاقت آباد اور لانڈھی سمیت شہر کی تمام اہم اور مرکزی گروسرز ایسوسی ایشنز نے شرکت کرکے فیصلے کی توثیق اور حمایت کی جن میں ریٹیلر گروسز الائینس کے صدر انصار بیگ قادری، شاہد ویرانی،جعفر کوڈیا ،عبدلرحمن ،زاہد علی بخاری ،جاوید اقبال ،ملک ذوالفقار ،حاجی ذکریا جیلانی ،الطاف میمن ،بشیر لاٹی والا اور دیگر افراد شامل تھے، انیس مجید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منافع خور مافیا گذشتہ کئی سال سے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سرگرم ہوجاتا ہے اور اشیائے ضروریہ کی ناجائز طور پر ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا جاتا ہے، خصوصی طور پر بیسن،کابلی چنا،دال چنا ،چینی اور دیگر اشیاء جن کا رمضان المبارک میں استعمال بڑھ جاتا ہے ایسی اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز طور پر اضافہ کردیا جاتا ہے، انھوں نے کہا کہ ایسے موقع پرست تاجروں کے خلاف انتظامیہ اور اداروں کی کارروائی کی زد میں ایسے تاجر بھی آجاتے ہیں جن کا ایسے مذموم کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، انھوں نے حکومت اور قیمتوں میں ناجائز اضافے کی روک تھام کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ اشیاء کی قیمتوں کی فہرست منصفانہ اور حقائق پر مبنی بنائی جائے تاکہ صارفین گمراہ اور تاجروں کیلئے مشکلات پیدا نہ ہوں، اس موقع پر اجلاس کے مہمانِ خصوصی عتیق میر نے اجناس کے تاجروں کے جذبے اور عزائم کو سراہتے ہوئے کہا کہ عام ضروریات کی اشیاء کے تمام تاجروں کو تہیہ کرلینا چاہیئے کہ کم آمدنی کے حامل اور غریب افراد سے تعاون اور مدد بھی ماہِ مقدس کی اعلیٰ درجے کی عبادت ہے، اشیائے خورد و نوش، کپڑے، جوتے، کھلونے، ادویات اور دیگر تمام اشیاء کے تاجر خصوصاً ماہِ رمضان میں لوٹ کھسوٹ سے گریز کرتے ہوئے خریداروں کو قیمتوں میں خصوصی رعایت دیں، انھوں نے کہا کہ وہ رواں ہفتے اجناس کے تاجروں کے ہمراہ کمشنر کراچی اور ناجائز قیمتوں کی روک تھام کے ذمے دار اداروں سے ملاقات کرینگے اور مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کے تحت مئوثرلائحہ عمل تیار کرینگے تاکہ کمتر وسائل کے حامل روزہ دار کیلئے رمضان کی عبادت اور عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں، انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کو چوروں اور تاجروں میں تفریق کرنا ہوگی، قانون کی گرفت میں ناجائز منافع خوروں کے علاوہ ان کے سرکاری سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی لایا جائے، انھوں نے کہا کہ آل کراچی تاجر اتحاد گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عید اور رمضان کی ضروریات فروخت کرنے والے تاجروں کو ناجائز منافع خوری سے روکنے اور رعائتیں متعارف کروانے کے تحت اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کریگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..