زیتون کی کاشت کے منصوبے کے لئے اٹلی 20 ملین یورو کی تکنیکی معاونت فراہم کرے گا

اٹلی کی معاونت سے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا ، یہ اٹلی اور پاکستان مابین باہمی تعلقات کا ایک یاد گار منصوبہ ثابت ہو گا، وفاقی وزیر احسن اقبال کی اطالوی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 مئی 2016 22:20

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء ) اٹلی پاکستان میں زیتون کی کاشت کے منصوبے میں بیس ملین یورو کی تکنیکی معاونت فراہم کرے گایہ منصوبہ حکومت نے گزشتہ برس شروع کیا جس کی مالیت دو ارب روپے ہے جس کے تحت پچاس ہزار ایکٹر پر زیتون کی کاشت کی جائے گی۔ یہ منصوبہ وژن2025 کے تحت شروع کیا گیا ہے ۔ بدھ کو پاکستان میں اٹلی کے سفیر سٹیفنوپونٹکورو نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات میں اٹلی کی مالی معاونت کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا وفاقی حکومت زیتون کی کاشت اور اس کی ویلیو ایڈڈ چین کی تیاری کے منصوبے پر کام کر رہی ہے انہوں نے کہا اٹلی کی معاونت سے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا۔ یہ منصوبہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کا ایک یاد گار منصوبہ ثابت ہو گا۔ احسن اقبال نے فاٹا ، پوٹھوہار اور بلوچستان کے علاقے زیتون کے کاشت کے لئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کے سفیر نے کہا اٹلی کے ماہرین پاکستان میں ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں پاکستان کے ماہرین کو زیتون کی کاشت کے لئے تکینیکی مہارت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ماہرین اپنی سفارشات تیار کر کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کام کریں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ