پی ایس ایکس میں تیزی، 100 انڈیکس 88.63 پوائنٹس کے اضافے سے 38237.89 پوائنٹس پر بند

جمعرات 23 جون 2016 20:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 88.63 پوائنٹس کے اضافے سے 38237.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 88.63 پوائنٹس کے اضافے سے 38237.89 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 80.29 پوائنٹس کی تیزی سے 21935.56 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 14.83 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 83.12 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 186.90 پوائنٹس کے اضافے سے 16002.63 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 6.57 پوائنٹس کی تیزی سے 15441.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم آل شیئر اسلامک انڈیکس 39.50 پوائنٹس کی کمی سے 17757.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 321 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 143 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سیمینز پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 27.73 روپے کے اضافے سے 917.73 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیشنل ریفائینری کے حصص کی سودے بھی 20.91 روپے کی تیزی سے 489.18 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی نیسلے پاکستان ایکس ڈی اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 245 روپے کی مندی سے 7300 روپے اور رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت بھی 235.24 روپے کی کمی سے 8600 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 27 لاکھ 52 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 7.96 روپے سے شروع ہو کر 7.90 روپے پر بند ہوئی جبکہ دیوان سیمنٹ کے 98 لاکھ 73 ہزار 500 حصص کے سودے 13.44 روپے سے شروع ہو کر 14.42 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 11 کروڑ 36 لاکھ 58 ہزار 140 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 60 کروڑ 47 لاکھ 78 ہزار 897 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 76 کھرب 21 ارب 66 کروڑ 97 لاکھ 31 ہزار 115 روپے سے بڑھ کر 76 کھرب 26 ارب 11 کروڑ 69 لاکھ 33 ہزار 873 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 173 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 9 کروڑ 83 لاکھ 73 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی