موسم گرما میں شہد کی مکھیوں کی پرورش میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ٗمحکمہ زراعت پنجاب

گرمیوں میں شہد کی مکھیوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ٗپانی کو گدلا نہیں ہونا چاہیے ٗترجمان کا بیان

اتوار 3 جولائی 2016 14:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جولائی ۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران شہد کی مکھیوں کی پرورش میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ گرمیوں میں شہد کی مکھیوں کو پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تو خوراک کو پتلا کرنا مقصود ہوتا ہے اور دوسرا چھتے کو ٹھنڈا رکھنا اشد ضروری ہوتا ہے۔

اس لئے باکسوں کے نزدیک صاف پانی کا انتظام ہونا چاہئے۔ پانی کو گدلا نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس سے مکھیاں بیمار ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ چیونٹیوں کے تدارک کیلئے بکس کے پائے پانی بھرے پیالوں میں رکھے جائیں اور ان میں روزانہ تازہ پانی تبدیل کریں۔ جب شہد کا موسم ختم ہونے والا ہو تو آخری بار نچلی منزل میں کافی شہد (تقریباً 10 کلوگرام) مکھیوں کی خوراک کیلئے چھوڑ کر باقی شہد نکال لینا چاہیے اور فالتو چھتے بچی کھچی خوراک مکھیوں کو کھلا کر باہر نکال لیں اور انہیں خالی بکسوں میں رکھ کر گودام میں سٹور کر لیں۔

(جاری ہے)

چھتوں میں موم خور کیڑا پیدا ہونے کے خطرے کے تدارک کیلئے ایک ٹیکہ ڈیشیا یا فاسٹاکین سے ان چھتوں کو دھونی دیں۔ یاد رہے کہ بکس ہوا بند ہو اور خود کو بھی اس کے زہریلے اثرات سے بچانا چاہیے۔ اس دوائی کا عمل دو تین ہفتوں کے بعد دہرائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..