ایل ڈی اے کا93 ارب48کروڑ روپے کا بجٹ منظور ‘ترقیاتی منصو بوں کے لئے80 ارب روپے مختص

جمعرات 14 جولائی 2016 17:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں مالی سال2016-17کے لئے ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ، واسا اور ٹیپا کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی جس کے تحت ایل ڈی اے اور اس کی دونوں ذیلی ایجنسیوں کونئے مالی سال کے دوران93ارب48کروڑ روپے کے وسائل دستیاب ہوں گے جن میں80ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس گزشتہ رو زوزیر اعلی پنجاب کے مشیر اور گورننگ باڈی کے ممبر خواجہ احمد حسان کی زیر صدارت90شاہراہ قائد اعظم پر منعقد ہوا جس میں لاہور سے رکن صوبائی اسمبلی باوٴ محمد اختر‘ ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد‘ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نبیل جاوید ‘ مینجنگ ڈائریکٹر واساچودھری نصیر احمد ‘ چیف انجینئر ٹیپا سیف الرحمن چیف میٹرو پولیٹن پلانر وحید احمد بٹ ‘ ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے ظہیر اصغر رانا اور صوبائی محکمہ ہاوٴسنگ‘ منصوبہ بندی ، بلدیات اور خزانہ اور کمشنر لاہور ڈویڑن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کو نئے مالی سال کے دوران مجموعی طور پر71ارب86کروڑ روپے کے وسائل دستیاب ہوں گے جن میں 68 ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے -ان ترقیا تی اخراجات میں(i) ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے حاصل ہونے والے 10ارب87 کروڑروپے‘ (ii)حکومت پنجاب کی طرف سے ادئیگی ‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈیپازٹ ورکس کے تحت لاہور میں مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے خرچ کئے جا نے والے 56ارب10کروڑ روپے اور (iii)ضلع قصور‘ شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایل ڈی اے کے اپنے وسائل سے مختص کئے جانے والے ایک ارب17کروڑ 80لاکھ روپے شامل ہیں-یل ڈی اے کے اپنے وسائل سے اس کی رہائشی سکیموں میں ترقیاتی کاموں پر کل پانچ ارب82کروڑ50لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جن میں ایک ارب52کروڑ روپے ایل ڈی اے ایونیو ون‘35کروڑ روپے فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر جوہر ٹاوٴن میں سڑکوں کی تعمیر اور واٹر سپلائی اورسیوریج کے منصوبوں‘35کروڑ روپے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی جبکہ تین ارب 50کروڑ روپے ایل ڈی اے کی مختلف رہائشی سکیموں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں- ان منصوبوں میں گورومانگٹ روڈ ریلوے کراسنگ پر انڈر پاس کی تعمیر‘مولاناشوکت علی روڈ‘ خیابان فردوسی اور خیابان جناح پر واقع جنکشنز کی ری ماڈلنگ کے منصوبے اور دیگر سکیمیں شامل ہیں- شیخوپورہ اورجوہر ٹاوٴن میں ایل ڈی اے کے دفاتر کی تعمیر و مرمت اور توسیع اور ایل ڈی اے افسران و ملازمین کے لئے سرکاری رہائش گاہوں کی تعمیر پر کل44کروڑ92لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے -دیگر ترقیاتی سکیموں میں ایل ڈی اے کے لئے انٹیگریٹڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر30 کروڑ54لاکھ روپے‘لاہور ڈویڑن کے ماسٹر پلان کی تیاری پر20 کروڑ روپے‘اور گرلز کالج گجر پورہ کے سامنے پیدل سڑک پار کرنے والو ں کے لئے پل کی تعمیر کے لئے مختص کئے جانے والے تین کروڑ روپے خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔

نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کرنے کے لئے بجٹ میں تین ارب 63کروڑ82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر شہر میں چار نئے منصوبوں ڈیفنس روڈ فلائی اوور ‘ شرقپور بائی پاس ‘ سدرن بائی پاس اور کالا شاہ کا کو ایکسپریس وے پر عمل در آمد کی خاطر ایل ڈی اے کی طرف سے کی جانے والی ادائیگیوں کے لئے 2 ارب28کروڑ50لاکھ روپے بھی شامل ہیں -اس کے علاوہ سٹرکچر پلان روڈ زکے غیر تعمیر شدہ حصے تعمیر کرنے کے لئے 30کروڑ روپے ‘پیدل سڑک پار کرنے والوں کے لئے پلوں کی تعمیر کے لئے 15کروڑ روپے اور ترجیحی کاموں کے لئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں-ا سکے علاوہ پہلے سے جاری سکیموں پر13کروڑ50لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے -حکومت پنجاب کی طرف سے ادئیگی ‘ سالانہ ترقیاتی پروگرام اور ڈیپازٹ ورکس کے تحت لاہور میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر 56ارب10کروڑ روپے خرچ کئے جا ئیں گے - تین ارب 72کروڑ روپے کی لاگت سے کینال روڈ کی توسیع اور چوبچہ انڈر پاس کی تعمیر کے منصوبہ پر کام کیا جائے گا‘مین روڈ شیخوپورہ کی توسیع و بحالی پر 70کروڑ روپے ‘شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ اور شیخوپورہ حافظ آباد روڈ پر انڈر پاسز کی تعمیر پر 40کرو ڑ روپے ‘ ننکانہ صاحب میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر پر50کروڑ روپے‘ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر تین ارب 13کروڑ61لاکھ روپے اور ا س منصوبے سے متعلقہ دوسرے کاموں پر 24کروڑ روپے‘بیدیاں روڈ‘ برکی روڈ اور ملحقہ سڑک کی توسیع و بحالی کے منصوبے پر پانچ ارب 84کروڑروپے ‘چوبرجی سے ملتان چونگی تک ملتان روڈ کے موجودہ جنکشنز کی ری ماڈلنگ کے منصوبے پر پانچ ارب 12کروڑ روپے ‘ ہاکی سٹیڈیم شیخوپورہ کی تعمیر پر24کروڑ روپے اورشیخوپورہ ‘ قصور اور ننکانہ صاحب کے لئے واٹر سپلائی اور سیوریج اور ڈرینج اورزیر زمین پانی کی مینجمنٹ کے لئے ماسٹر پلان کی تیاری پر13کروڑ92لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے - ا س کے علاوہ ایل ڈی اے نے دیگر تین اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر ایک ارب 17کروڑ80لاکھ روپے مختص کئے ہیں -ان میں ضلع شیخوپورہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے58کروڑ80لاکھ‘ننکانہ صاحب کے لئے 19کروڑ60لاکھ اورقصور کے لئے39کروڑ40لاکھ شامل ہیں -واسا کونئے مالی سال کے دوران18 ارب77 کروڑ26لاکھ روپے کے وسائل دستیاب ہو ں گے- کل اخراجات کا تخمینہ18 ارب84کروڑروپے لگایا گیا ہے جبکہ فر اہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبوں پر9 ارب81کروڑ83لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

واسا کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاری سکیموں ساڑھے پانچ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے -ان میں فراہمی ونکاسی آب کے ماسٹر پلان پی سی ٹو کی تیار کے لئے چار کروڑ روپے ، گیسٹر پیکج فیز ٹو کے تحت بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے لئے 55کروڑ روپے‘ یونین کونسل117‘118اور120میں سیوریج سسٹم کے لئے دو ارب روپے ، بجلی کی بچت کے لئے 105ناکارہ اورمدت پوری کرلینے والے 105ٹیوب و یلوں کی تبدیلی کے لئے 12 کروڑ50لاکھ روپے اورشہر کے ٹیوب ویلوں اور لفٹ سٹیشنز پر سکاڈا سسٹم لگانے کے لئے 20کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

شادی پور ہ میں سیوریج سسٹم کے لئے 10کروڑ روپے‘ یوسی 41مہتاب پارک میں نالے کی پختہ تعمیر کے لئے 3کروڑ 51لاکھ روپے اور چنگا پانی فیز ٹو کے لئے بجٹ میں 15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بھوگیوال روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے چھوٹا راوی تک فورس مین لائن بچھانے کے لئے 9کروڑ 87لاکھ ، جوہر ٹاوٴن اور تاجپورہ میں فلٹریشن پلانٹ لگانے اور 100فی صد واٹر میٹرنگ کے لئے 24کروڑ93لاکھ روپے ، شوکت خانم سے ستوکتلہ تک آرسی سی کنڈیوٹ سیور منصوبے کے لئے 21کروڑ 62لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

فیروز پور روڈ سے پیکو روڈ تک ستوکتلہ ڈرین کی توسیع و بحالی کے لئے 21کروڑ 62لاکھ، لاریکس کالونی تا گلشن راوی سیوریج سسٹم کے لئے ایک ارب 37کروڑ روپے اور ٹکا چوک سے شادی وال چوک جوہر ٹاوٴن تک سیوریج لائن کے لئے 2کروڑ 96لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ملتان روڈ تابابو صابو برڈوڈ ڈرین ‘ سنٹرل ڈرین اور کینٹ ڈرین کی توسیع و بحالی کے لئے 11کروڑ83لاکھ روپے رکھے گئے ہیں- ستوکتلہ ڈرین ، فیروز پور روڈ سے پیکو روڈ تک توسیع و بحالی کے لئے 21کروڑ 62لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔

واسا کی نئی سکیموں پر 2.83ارب روپے خرچ کئے جائیں گے -ان میں شہر کے 105ٹیوب ویلوں پر واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کے لئے15کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں-اس کے علاوہ 45نئے ٹیو ب ویل نصب کرنے کے ساتھ ساتھ پرانے ٹیوب ویلوں کی تبدیلی کے لئے بھی65کروڑ روپے رکھے گئے ہیں-حاجی کیمپ سے دریائے راوی تک براستہ لکشمی چوک، میکلوڈ ، نابھہ روڈ ،چوبرجی اور شام نگر بارشی پانی کی نئی ڈرین کی تعمیر کے لئے 50کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

اتحاد کالونی گلبرگ میں فلٹریشن پلانٹ اور ٹیوب ویل کی تنصیب کے لئے 2کروڑ روپے ، راوی روڈ‘ اسلام پور ہ اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کے لئے 16کروڑ ، شیرانوالہ گیٹ ، فضل پارک اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کے لئے 16کروڑ روپے ، اقبال ٹاوٴن ، کینال پارک اور ملحقہ آبادیوں میں بھی اسی منصوبے کے لئے 16کروڑ اور شملہ پہاڑی اور ملحقہ آبادیوں میں بھی یہی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے 16کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

چوہان کالونی سنگھ پورہ اور ملحقہ آبادیوں کے نکاسی و فراہمی آب کے لئے 16کروڑ روپے ، اس کے علاوہ شاہدرہ اور اس کی ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی اور نکاسی آب کے لئے 20کروڑ روپے ‘نج بازار، گلستان کالونی میں نکاسی و فراہمی آب کے لئے 25کروڑ روپے اور یونین کونسل117منصورہ کے ڈرینج سسٹم کے لئے دس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ٹیپا کو مالی سال2016-17 کے دوران مجموعی طور پر دوارب85کروڑ52لاکھ روپے کے وسائل دستیاب ہو ں گے- اخراجات کا تخمینہ دوارب54کروڑ23 لاکھ روپے ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقم دو ارب19 کروڑ42 لاکھ روپے ہے- قصور سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر پر13کروڑ41لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جبکہ کچا جیل روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے74کروڑ 53لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی