حکومت فنانس ایکٹ 2016ء میں ان پٹ ٹیکس کی تعریف تبدیل کرنے کے لیے ترامیم واپس لے ‘ ایل سی سی آئی

مذکورہ ترامیم کی وجہ سے ڈبل ٹیکسیشن کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ بھی دستیاب نہیں ہوگی جس کی وجہ سے تاجروں کے مسائل بڑھیں گے‘شیخ محمد ارشد، الماس حیدر اور ناصر سعید کی گفتگو

جمعرات 14 جولائی 2016 18:23

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد، سینئر نائب صدر الماس حیدر اور نائب صدر ناصر سعید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ فنانس ایکٹ 2016ء میں ان پٹ ٹیکس کی تعریف تبدیل کرنے کے لیے ترامیم واپس لے ۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ مذکورہ ترامیم کی وجہ سے ڈبل ٹیکسیشن کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ بھی دستیاب نہیں ہوگی جس کی وجہ سے تاجروں کے مسائل بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فنانس ایکٹ 2016ء میں کی جانے والی ترامیم واپس لے وگرنہ کاروباری لاگت میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی مصنوعات مزید مشکلات سے دوچار ہوجائیں گی۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ سیکشن 3(1A)کے تحت کمرشل امپورٹرز یا غیر رجسٹرڈ افراد سے دو فیصد مزید ٹیکس چارج کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ چونکہ غیررجسٹرڈ افراد سے ٹیکس وصول کرنا مشکل کام ہے اس لیے اس کا بوجھ بھی امپورٹرز کو ہی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غیررجسٹرڈ افراد کو رجسٹرڈ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لہذا اس کا بوجھ ٹیکس نیٹ میں موجود لوگوں پر نہ ڈالا جائے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے یہ مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے کیونکہ انہیں پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی زیادہ شرح، سمگلنگ اور مارکیٹوں میں چھاپوں نے تاجروں کے لیے بہت سے مسائل پیدا کررکھے ہیں جبکہ فنانس ایکٹ 2016میں ترامیم جیسے اقدامات نے مسائل کو مزید بڑھایا ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات مہیا کی اور انہیں درپیش مسائل حل کیے جائیں تاکہ وہ حکومت کے شانہ بشانہ ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر زور دیا کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور یہ مسائل فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کریں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی