خیبرپختونخوا چیمبر نے ایگزیکٹو کمیٹی نے چیمبر کے انتخابات برائے سال 2016-17ء کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا

انتخابی شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات 15ستمبر جبکہ صدارتی عہدوں کیلئے انتخابات 21ستمبر 2016کو ہونگے

جمعرات 14 جولائی 2016 19:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی نے چیمبر کے انتخابات برائے سال 2016-17ء کیلئے انتخابی شیڈول کا اعلان کردیا ۔ انتخابی شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات 15ستمبر جبکہ صدارتی عہدوں کیلئے انتخابات 21ستمبر 2016کو ہونگے۔ایگزیکٹو کمیٹی نے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے قیام کی منظوری بھی دیدی ۔

صوفی بشیر احمد درانی ٗ ضیاء الحق سرحدی اور محمد اسحق الیکشن کمیشن کے ممبران ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیمبر کے قائمقام صدر عماد رشید کی زیر صدارت گذشتہ روزمنعقد ہوا ۔اجلاس میں چیمبر کے نائب صدرشجاع محمد ٗ چیمبر کے سابق صدور فواد اسحق ٗ حاجی محمد آصف ٗ صوفی بشیر احمد درانی ٗ شرافت علی مبارک ٗ ایگزیکٹو ممبران حاجی محمد افضل ٗ سعد خان زاہد ٗ صادق امین ٗ اشتیاق محمد ٗ محمد اقبال ٗ عبدالحکیم شنواری ٗ راشد اقبال صدیقی ٗ شبنم منیر ٗ مبارک بیگم اور ضیاء الحق سرحدی ٗ ملک افتخار احمد اعوان ٗ فیض محمد فیضی ٗ صدر گل ٗ فضل واحد اور فیض رسول بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بتایاگیا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے بعدالیکشن شیڈول چیمبر کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے گاجبکہ نوٹس بورڈ پر بھی الیکشن شیڈول آویزاں کیا جائے گا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست 22 اگست کو آویزاں کی جائے گی جبکہ 25 اگست 2016ء کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے۔

26 اگست کو انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو حتمی ووٹر لسٹ فراہم کردی جائے گی ۔ 5 ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے۔ 10 ستمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ 15 ستمبر کو خیبر پختونخوا چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ گروپ کی خالی نشستوں پر انتخابات منعقد کرائے جائیں گے اور اسی روز کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا ۔

17ستمبر 2016ء کو ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین خواتین کی ریزرو نشست پرایک خاتون کا بطور ایگزیکٹو ممبر انتخاب کریں گے۔17 ستمبر کو صدارتی عہدوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ 21ستمبر2016ء کو صدارتی عہدوں کیلئے انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔30ستمبر 2016ء کو سالانہ جنرل باڈی میٹنگ منعقد کی جائے گی جس میں نو منتخب صدر اور نائب صدور اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کے تحفظات پیش کئے گئے اور حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ صوبائی معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے فوری طور پر یہ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کیا جائے ۔خیبر پختونخوا چیمبر کے قائمقام صدر عماد رشید کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن اور بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاگیا اور ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے اُن کی خدمات پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر عماد رشید اور ممبران نے عبدالستار ایدھی کے انتقال کو قومی سانحہ قراردیا اور کہا کہ انسانی خدمت کا ایک عظیم عہد ختم ہوگیا ہے اور ان کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلاء بمشکل پُر ہوگا۔ اجلاس میں عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی