ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی کم شرح ایک اہم معاشی مسئلہ ہے ،موجودہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات دی جائیں‘ شیخ محمد ارشد

موجودہ ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کیے بغیر نئے ٹیکس دہندگان تلاش کرنا ممکن نہیں ہوگا‘ صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

پیر 18 جولائی 2016 17:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ محمد ارشد نے کہا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی کم شرح ایک اہم معاشی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ موجودہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات دے اور ان کے مسائل حل کرے تاکہ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی ترغیب ملے۔ ایک بیان میں شیخ محمد ارشد نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان کے مسائل حل کیے بغیر نئے ٹیکس دہندگان تلاش کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس، کاروباری بینکوں اکاؤنٹس تک رسائی ، ٹیکس عملے کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس جیسے اہم مسائل نے کاروباری برادری کو پریشان کررکھا ہے جس کی وجہ سے وہ کاروبار ذہنی سکون سے نہیں کرپارہی جبکہ ان مسائل کو دیکھ کر مزید لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے گریزاں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی و پنجاب حکومت یہ مسائل کر یں تو اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں اور تاجروں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا بلکہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اْس سے کہیں زیادہ محاصل حاصل کرسکیں گی جن کی توقع بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس اور پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کاروباری برادری غیرموافق حالات میں کاروبار کررہی ہے، ایک طرف تو ٹیکس اہلکاروں کے صوابدیدی اختیارات، بینکوں سے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس اور بینک اکاؤنٹس تک رسائی جیسے معاملات نے تاجروں کو پریشان کررکھا ہے تو دوسری طرف پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس جیسے اقدامات مشکلات مزید بڑھارہے ہیں۔

شیخ محمد ارشد نے کہا تاجر توقع کررہے تھے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں یہ مسائل حل کرنے کے لیے واضح اعلان کیا جائے گا لیکن یہ امید پوری نہیں ہوپائی۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکس اہلکاروں کے صوابدیدی اختیارات میں فوری کمی کرے کیونکہ ان کی وجہ سے محاصل بڑھنے کے بجائے تاجروں کے مسائل میں اضافہ اور خوف و ہراس کی فضا پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی بھی فی الفور روکی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے تاجر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ اسی طرح بینکوں سے لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس نے بھی تاجروں کو پریشان کررکھا ہے اور اب تاجروں کی اکثریت بینکوں کے بجائے نقد اور دیگر ذرائع سے لین دین کررہی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر نے پنجاب حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی فوری واپسی کا اعلان کرے کیونکہ اس کی وجہ سے صوبے میں تجارتی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے وسیع تر مفاد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پنجاب حکومت کو یہ اقدامات فوری طور پر اٹھانا ہونگے تاکہ تاجروں کا اعتماد بڑھے اور وہ ذہنی سکون سے اپنے کاروبار اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73           ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 558 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 73 ہزار303پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور ..

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی