اقتصادی راہداری کی تکمیل میں رکاوٹ سے چینی مایوس ہو رہا ہے،میاں زاہد

سی پیک کا مکمل یا جزوی کنٹرول فوج کو دینے پر غور کیا جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

پیر 18 جولائی 2016 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بیوروکریسی اورسیاسی کشمکن اقتصادی راہداری کی بروقت تکمیل میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جبکہ صوبوں کے مابین اختلاقات اور مختلف وزارتوں و محکموں کے مابین کو آرڈینیشن کا فقدان منصوبہ پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

اس صورتحال میں چینی حکومت کے تحفظات اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے الگ وزارت بنائی جائے یا اسکامکمل یا جزوی کنٹرول فوج کو دے دیا جائے تاکہ اس پر تیز رفتاری سے عمل درامد ہو سکے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ چینی حکومت پناما لیکس اور وزیر اعظم کے لندن میں طویل قیام کے سی پیک کے مفاد کے خلاف سمجھ رہی ہے جس سے پاکستانی مفادات پربھی ضرب پڑ سکتی ہے کیونکہ یہ منصوبہ اقتصادی اور دفاعی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔

(جاری ہے)

اگر فوج کو منصوبہ پر عمل درامد میں کوئی کردار دینا مشکل ہو تو ابتدائی طور پر اسکی مانیٹرنگ فوج کے حوالے کی جا سکتی ہے تاکہ کامیابی پاکستان کے قدم چومے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ اعلیٰ چینی حکام نے وزیر اعظم نواز شریف، صدر ممنون حسین، چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار اور دہگر حکام کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے جبکہ پاکستان میں واقع چینی سفارتخانے نے اس معاملہ پر بیان بھی جاری کیا ہے اسلئے اس معاملہ پر جلد از جلد کاروائی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

انھوں نے مختلف سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اس معاملہ پر سیاسی تقسیم کا شکار نہ ہوں اور اپنے اختلافات ختم کرتے ہوئے منصوبہ مکمل کرنے کیلئے سازگار حالات پیدا کریں کیونکہ اس میں دونوں ملکوں کا فائدہ ہے۔ اربوں ڈالرز مالیت کا سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق رائے کا نتیجہ ہے اور اسے دونوں ملکوں کی عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان