پورٹ قاسم میں 1320میگاواٹ سمیت جامشورو،تھر اور ساہیوال میں توانائی کے منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں،مئی 2017میں ایل این جی سے 3600میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے،4500میگاواٹ کے داسو ڈیم پر ورلڈ بنک کے تعاون سے کام شروع ہوچکا ہے،بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم کیلئے 3ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب

جمعرات 21 جولائی 2016 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم میں 1320میگاواٹ سمیت جامشورو،تھر اور ساہیوال میں توانائی کے منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں،مئی 2017میں ایل این جی سے 3600میگاواٹ کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے،4500میگاواٹ کے داسو ڈیم پر ورلڈ بنک کے تعاون سے کام شروع ہوچکا ہے،بجلی کی ٹرانسمیشن اور تقسیم کیلئے 3ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب تھی،شہر قائد میں جرائم انتہا کو چھو رہے تھے،سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کراچی میں آپریشن کا فیصلہ کیا گیا، دہشت گردوں کو سزائیں دینے کیلئے ملٹری کورٹس قائم کی گئیں،ہماری حکومت سے پہلے ملک میں18سے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی،توانائی بحران کے خاتمے کیلئے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،تاریخ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورٹ قاسم میں 1320میگاواٹ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،جامشورو،تھر اور ساہیوال میں بھی توانائی منصوبے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل این جی سے3600میگاواٹ کے منصوبے مئی 2017میں مکمل ہوں گے،4500میگاواٹ کے داسو پر پر ورلڈ بنک کے تعاون سے کام شروع ہوچکا ہے،دیامر ڈیم کی تعمیر کیلئے ایک ارب ڈالر کی زمین حاصل کرچکے ہیں،بجلی کی ٹرانسمیشن ار تقسیم کیلئے تین ارب ڈالر کے منصوبوں پر کام ہورہاہے،2013سے2016تک ہائرایجوکیشن کیلئے 215ارب روپے مختص کیے گئے،اگلے پانچ سال میں ہرضلع میں یونیورسٹی کا ایک کیمپس بنایا جارہاہے،مغربی دنیا اب پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کررہی ہے،غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ملکی استحاکم اور امن و امان ضروری ہے

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..