سروسیز کے اوپر مینوفیچرنگ سیکٹرکو ان پٹ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ نہ دینے سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہو جائے گا‘میاں انجم نثار

ایف بی آرکا صوبائی حکومتوں کے بورڈ آ ف ریونیوزکیساتھ ا ن پُٹ ٹیکس ایڈ جسٹمنٹ کا معاملہ حل نہ ہوناباعث تشویش ہے ‘چیئرمین پیاف

منگل 26 جولائی 2016 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جولائی ۔2016ء )پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ حل نہ ہونا تشویشناک ہے اور اس ٹیکس کو بزنس کمیونٹی پر ڈالنا سراسر غلط اورنا انصافی ہے۔ پیاف کے پیٹرن انچیف میاں انجم نثار نے صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اور متعلقہ ڈیپارٹمنٹ والے ان پٹ ٹیکس کو بزنس کمیونٹی سے چارج کرکے زیادتی کر رہے ہیں، اس سے ڈبل ٹیکسیشن کو فروغ حاصل ہو گا کیونکہ بجٹ 2016-17میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 2(14)(d)کو ختم کر دیا گیا ہے جس کے تحت صوبائی سیلز ٹیکس سروسیز پر مینوفیچرنگ سیکٹر کو ایڈجسٹمنٹ دستیاب تھی۔

میاں انجم نثار نے تاجروں اور صنعتکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2016 سے پروونشنل سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ نہ ملنے سے کاروباری لاگت میں اضافہ ہو گا اوران کے مسائل بڑھیں گے ،دوسری طرف پاکستانی مصنوعات انٹرنیشنل مارکیٹ میں مہنگی ہو گئی ہیں اور مقابلے کی دوڑسے باہر ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

میاں انجم نثار نے کہا کہ پوری دنیا میں یہی سسٹم ہے کہ ایک طرف پرووینشل سیلز ٹیکس ادا کیا جاتا ہے اور دوسری طرف کلیم کر لیا جاتا ہے جبکہ ہمارے سسٹم میں پہلے ایسا ہی تھا جس کو اب 2016-17کے بجٹ میں تبدیل کر دیاگیا ہے جس سے ٹیکس پیئرز ، منظم اداروں اور صنعتکاروں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور undocumentedسیکٹر پروموٹ ہو گا اگرایف بی آر اور پروونشل ریونیو بورڈ ز اپنے درمیان معاملات کو صیح طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے تو اس کی سزا ٹیکس پیئرزکو کیوں دی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ اگر یہ ادارے اپنے فنا نشل ایشوز کو احسن طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے تو اس کی کاسٹ لوکل انڈسٹری کیوں برداشت کرے؟ میاں انجم نثار نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار صاحب ، صوبائی حکومتوں کے سربراہان/ وزیرخزانہ اور ایف بی آر افسرا ن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدگی کے ساتھ یہ مسئلہ حل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ لوکل صنعتوں کو پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی