تھائی لینڈ کے 12رکنی تجارتی وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ،کاروباری شراکت کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 2 اگست 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست ۔2016ء ) تھائی لینڈ کی کمپنیوں کے ایک 12رکنی تجارتی وفد نے پاکستان میں تعینات تھائی لینڈ کے سفیر جناب سوشارٹ لنگ سینگ تھانگ کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے متعلقہ شعبوں کے ممبران کے ساتھ بی ٹو بی میٹنگز منعقد کیں۔ وفد میں تھائی لینڈ کی کاسمیٹکس بنانے والی کمپنی گیفرائن سکائی لائن یونیٹی کو لمیٹڈ، ریڈی میڈ فوڈ اور بسکٹ بنانے والی کمپنی فیشن فوڈ کو لمیٹڈ، کچن کا سامان بنانے والی کمپنی سری تھائی سپرویئر پبلک کمپنی لمیٹڈ، سیمنٹ ، تعمیراتی میٹریل، انڈسٹریل میٹریل اور انرجی پراڈیکٹس بنانے والی کمپنی ایس سی جی ٹریڈنگ کو لمیٹڈ اور بینگ کاک چین ہسپتال کے نمائندگان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے سفیر جناب سوشارٹ لنگ سینگ تھانگ نے کہا کہ تھائی لینڈ کے تجارتی وفد کو پاکستان لانے کا مقصد تھائی لینڈ کی تاجر برادری میں پاکستان کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنا اور ان کو پاکستان کی کاروباری صلاحیت سے براہ راست آگاہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کا تجارتی وفد پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنے میں کافی سنجیدہ ہے اور وہ اپنی کمپنیوں کی مصنوعات کے نمونے بھی ساتھ لائے ہیں تا کہ ان کو پاکستانی ہم منصبوں میں متعارف کروا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے مابین تقریبا ایک ارب ڈالر کی موجودہ باہمی تجارت دونوں ممالک کی اصل صلاحیت سے مطابقت نہیں رکھتی کیونکہ دونوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔ تاہم انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تھائی لینڈ اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارت کا معاہدہ اسی سال طے پا جائے گا جس سے باہمی تجارت کو فروغ دینے کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے کیونکہ مذکورہ معاہدے کے تحت ٹیرف میں کمی واقع ہو گی اور باہمی تجارت میں حائل دیگر مسائل کو بھی حل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی اپنا ایک تجارتی وفد تھائی لینڈ لے جانے پر غور کرے کیونکہ تجارتی وفود کا تبادلہ مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کی معیشت کو مضبوط کرنے میں مفید کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کو جنوبی و مرکزی ایشیاء کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے میں مدد کرسکتا ہے جبکہ تھائی لینڈ پاکستان کو آسیان ریجن تک بہتر رسائی فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریڈی میڈ فوڈ، بسکٹ، کاسمیٹکس، کچن ویئرز، سیمنٹ اور تعمیرات سمیت پاکستان کی معیشت کے دیگر شعبوں میں تھائی لینڈ کی تاجر برادری کیلئے کاروبار کے عمدہ مواقع پائے جاتے ہیں کیونکہ پاکستان صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ ہے لہذا تھائی لینڈ کی کمپنیاں پاکستان میں بھی اپنے صنعتی یونٹس لگانے پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصبوں، فوڈ پراسسنگ، زراعت، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ و الیکٹرانکس، تعمیرات، فارماسوٹیکلز اور جیمز و جیولری سمیت پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں تھائی لینڈ کے سرمایہ کاروں کیلئے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں لہذا وہ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تھائی لینڈ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کیلئے بھرپور تعاون کرے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..