ایس ای سی پی نے غیر بینکاری مائیکروفنانس انضباطی فریم ورک متعارف کروا دیا

جمعرات 25 اگست 2016 21:05

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) ایس ای سی پی نے مائیکرو فنانس کے شعبے کواپنے قواعد کے تحت لانے کے لئے غیر بینکاری مائیکروفنانس انضباطی فریم ورک متعارف کروا دیا۔چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کراچی میں” کریڈٹ سکورنگ ماڈل “ کے موضوع پر ایک کانفرنس اور ”پاکستان مائیکروفنانس 2015کے جائزہ“ کے لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فریم ورک سٹیک ہولڈروں بشمول مائیکرو فنانس صنعت کے شرکا کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد متعارف کروایا گیااور اس کا مقصد شعبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے روکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فریم ورک کے تحت ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر شدہ غیر منافع بخش تنظیمیں(این بی ایف سیز) غیر بینکاری مائیکروفنانس کاروبار کے لائسنس کے لئے براہِ راست درخواست دے سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بطور پٹہ دار یا سرمایہ کاری مالیات کمپنی کام کر نے والی موجودہ موجودہ این بی ایف سیز بھی مذکورہ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔ اس شعبہ سے منسلک اداروں کی سہولت اور نمو کے لئے غیر بینکاری مائیکرو فنانس کمپنیوں کے لئے مطلوباتِ سرمایہ کو کم سے کم سطح پر رکھا گیا ہے۔

ضوابط برائے غیر بینکاری مائیکرو فنانس کمپنیاں(این بی ایم ایف سی) کے متعارف کروانے سے ، اس اہم ترین شعبہ کو بہتر انداز میں چلانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکروفنانس بینکوں کو پہلے کی طرح سٹیٹ بینک ہی منضبط کرے گا جبکہ اس شعبے کا بقیہ حصہ ایس ای سی پی کے ذریعے ضابطہ کار میں لایا جائے گا۔ انہوں نے شرکا کو بتایا کہ دو این بی ایم ایف سیز کو لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں اور مزید گیارہ ایسی درخواستیں مختلف مراحل پر زیرِ غور ہیں۔

ایس ای سی پی کے چئیرمین نے بتا یا کہ چھ ارب تیس کروڑ روپے مالیت کی حامل پاکستان مائیکروفنانس سرمایہ کاری کمپنی کو مالیاتی خدمات برائے سرمایہ کاری کیلئے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔یہ کمپنی اب مائیکرو فنانس اداروں کو ان کی سرمایہ کاری ضروریات پورا کرنے کے لئے سرمایہ فراہم کر سکے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی