پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کا رجحان،سرمایہ کاروں کے 10 ارب 22 کروڑروپے سے زائڈ ڈوب گئے

جمعرات 1 ستمبر 2016 19:47

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کا رجحان،سرمایہ کاروں کے 10 ارب 22 کروڑروپے سے زائڈ ڈوب گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم ستمبر ۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے جمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعدمندی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100 انڈیکس 70.91 پوائنٹس کی کمی سے 39738.67 پوائنٹس پر بند ہوا،سرمایہ مالیت میں10 ارب 22 کروڑ 54 لاکھ 69 ہزار 120 روپے کی کمی رہی تاہم خرید و فروخت میں 1 کروڑ 50 لاکھ 14 ہزار 430 حصص کی تیزی رونماء ہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 31 کروڑ 52 لاکھ 14 ہزار 117 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 70.91 پوائنٹس کی کمی سے 39738.67 پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 110.03 پوائنٹس کی مندی سے 22555.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 11.30 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 250.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 108.21 پوائنٹس کی کمی سے 16890.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 79.13 پوائنٹس کی مندی سے 15666.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 31.23 پوائنٹس کی کمی سے 18647.93 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 226 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 203 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 15 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 99.99 روپے کے اضافے سے 4100 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 63 روپے کی تیزی سے 1353 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی فیروز سنز (لیباریٹریز) اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ فیروز سنز (لیباریٹریز) کے حصص کی قیمت 44.97 روپے کی مندی سے 854.43 روپے اور سیمینز پاک کے حصص کی قیمت بھی 25.99 روپے کی کمی سے 864 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 73 لاکھ 46 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.15 روپے سے شروع ہو کر 9.12 روپے پر بند ہوئی جبکہ بائیکو پیٹرولیم کے 2 کروڑ 61 لاکھ 86 ہزار حصص کے سودے 24.74 روپے سے شروع ہو کر 26.05 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 36 کروڑ 56 لاکھ 22 ہزار 520 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 13 ارب 72 کروڑ 38 لاکھ 36 ہزار 293 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 80 کھرب 11 ارب 36 کروڑ 19 لاکھ 82 ہزار 329 روپے سے کم ہو کر 80 کھرب 1 ارب 13 کروڑ 65 لاکھ 13 ہزار 209 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 26 لاکھ 18 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..