ترسیلات زر اور نجی شعبے کے قرضے کم ہو گئے، مرکزی بینک نوٹس لے،میاں زاہد حسین

گرتی برآمدات نے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ دگنا کر دیا، فوری اقدامات کیئے جائیں،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

جمعہ 23 ستمبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23ستمبر ۔2016ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ برآمدات کے زوال اور درآمدات میں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں جاری حسابات کے خسارے میں 92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو تشویشناک ہے۔

سب سے بڑے برآمدی شعبے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں بھی 2.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادھر نجی شعبے نے مایوسی کے عالم میں قرضے لینا بھی کم کر دئیے ہیں جبکہ ترسیلات زر میں بھی کمی آ رہی ہے جس سے صورتحال مزید متاثر ہو رہی ہے۔ سال رواں کے ابتدائی دو ماہ میں گزشتہ سال کے ابتدائی دو ماہ کے مقابلے میں نجی شعبے کے قرض لینے کے حجم میں 227 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو معیشت کیلیئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 686 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1.32 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے جسکی وجہ برآمدات کی کمی اور درآمدات میں اضافہ ہے جو ادائیگیوں کے توازن کیلیئے خطرناک ہے۔ گزشتہ سال کے ابتدائی دو ماہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 1.4 فیصد تھا جو اب 2.5 فیصد ہو گیا ہے۔ امسال 3.22 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال جولائی اور اگست میں 3.49 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ درآمدات 6.80 ارب ڈالر کے مقابلے میں 6.97 ارب ڈالر ہو گئی ہیں جو 10.32 فیصدکا اضافہ ہے۔

ترسیلات زر جن کے ذریعے ملک کے آدھے امپورٹ بل کی ادائیگی کی جاتی ہے میں بھی 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں کپڑے کی برآمد میں 4.12 فیصد کمی آئی ہے جبکہ دھاگے کی برآمد میں 16.64 فیصد کمی آئی ہے۔ کپاس کی برآمد سے ایک کروڑ ڈالر کمائے گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال سوا دو کروڑ ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا جسکی ایک وجہ کپاس کی فصل میں 34.28 فیصد کی کمی ہے۔

اسکے علاوہ تولیہ اور ملبوسات کی برآمد میں بھی 17.42 فیصد اور 3.18 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ادھر اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں بھی 23.15 فیصد کمی آئی ہے جس میں چاول اور مچھلی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ارباب اختیار صورتحال کا فوری نوٹس لے کر صورتحال بہتر کرنے کیلیئے اقدامات کریں جبکہ مرکزی بینک نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے رجحان میں کمی کو تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..