ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سال 2016-17کے انتخابات کاآخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 17:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر ۔2016ء ) ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سال 2016-17کے انتخابات کاآخری مرحلہ بھی مکمل ہوگیاہے چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے مطابق حاجی عبدالودود بلامقابلہ چیمبر کے صدر ،انجینئر عیسیٰ خان سینئرنائب صدر جبکہ اخترمحمدکاکڑ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔محمدایوب ،سرو ر احمد اور عبدالقدیم اچکزئی پر مشتمل الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدوار حاجی عبدالودود ،سینئرنائب صدر کے عہدے کے امیدوار انجینئر عیسیٰ خان اورنائب صدر اخترمحمدکاکڑ کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے 23ستمبرتک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد حاجی عبدالودود چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے بلامقابلہ صدر ،انجینئر عیسیٰ خان سینئر نائب صدر اوراخترمحمدکاکڑ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے نومنتخب صدر نے چیمبر کے تمام اراکین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ان کی جانب سے مجھ سمیت دیگر عہدیداران پر اعتماد خوش آئند ہے ہماری کوشش ہوگی کہ تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل اورمشکلات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے ہم تاجر کمیونٹی کے اعتماد کو کسی صورت بھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے بلکہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے صدر جمال ترہ کئی اورپیٹر ان چیف غلام فاروق نے ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے تمام اراکین کاشکریہ ادا کیا اورکہاکہ انہوں نے گزشتہ ایک سال کے دوران صدر اورکابینہ کے دیگر اراکین کیساتھ بھرپور تعاون کیا جس کے باعث تجارت سے وابستہ کمیونٹی کے مسائل کے حل میں مدد ملی اب ہم نئے صدر اور دیگرعہدیداران سے امید کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے کو آگے بڑھائینگے تاکہ صوبے میں تجارت کی فروغ کوممکن بنایاجاسکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..