اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کا شاہراہِ دستور کااچانک دورہ‘ کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 اکتوبر- 2016ء ) اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے ہفتہ کے روزاچانک شاہراہِ دستور پر کارپیٹنگ کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مشینری پول آرگنائزیشن (MPO) کے ڈائریکٹر نے انہیں اب تک ہونے والی کارپیٹنگ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ شاہراہ دستو رپر ہونے والی کارپیٹنگ میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ10 کلو میٹر طویل اس شاہراہِ کی کارپیٹنگ کو مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہِ دستور کی کارپیٹنگ سے ہونے والی بچت سے اسلام آباد کے دیگر سیکٹروں میں روڈ کارپیٹنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میڑو پولیٹین کارپوریشن ایم پی او کو پوری طرح فعال کر کے اسلام آباد میں روڈ کارپیٹنگ کا کام اپنے وسائل سے کرے گی تاکہ غیر ضروری اخراجات سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ انہوں ے ایم پی او کو پوری طرح متحرک کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت ایم پی او کو جدید اور ہیوی مشینری سے اپ گریڈ کرنے کے علاوہ ماہر انجینئرز اور دیگر عملے کی فراہمی کو ممکن بنایا جا ئے گا تاکہ جس طرح صرف شاہراہِ دستور سے 9 کروڑ کی بچت کی گئی ہے اسی طرح دیگر روڈ کارپیٹنگ بھی ایم پی او سے کروا کر کروڑوں روپے بچائے جائیں گے۔

شیخ انصر عزیز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے میگا پراجیکٹس کی لاگت میں خاطر خواہ بچت کر کے جو شاندار روایت قائم کی ہے اسے میٹرو پولیٹین کارپوریشن میں بھی اپنایا گیا ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ 06 اکتوبر کو شاہراہ دستور کی کارپیٹنگ کے کام کا افتتاح ہونے کے بعد اس پر تیزی سے کام جاری ہے اور کارپیٹنگ کے کے کام کو 15 نومبر کے دیئے گئے ہدف کے مطابق مقرررہ وقت پر مکمل کر لیا جائے گا۔

انہیں بتایا گیا کہ شاہراہِ دستور پر کل15 لاکھ مربع فٹ کارپیٹنگ کی جا رہی ہے جس میں سے صرف دو دن میں دو لاکھ مربع فٹ کارپیٹنگ کی جا چکی ہے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وہ کارپیٹنگ کے کام کو اس رفتار میں جاری رکھیں تو یہ مقررہ وقت سے پہلے مکمل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں فنڈز کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ یہ منصوبہ تاخیر کا شکار نہ ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

اسمگلنگ کی وجہ سے حکومت بڑے ٹیکس ریونیو سے محروم اور بجٹ خسارہ بڑھتا ہے، افتخار علی ملک

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

خواجہ محبوب الرحمن کا قرضوں تک رسائی و کاروبار ی لاگت قابل برداشت بنانے کیلئے شرح سود میں کمی کا مطالبہ

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں ہو گی، مہر کاشف یونس

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

اسلام آباد چیمبر اور چکوال چیمبر نیلا دلہہ کا انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق،خطے ..

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل نے بجٹ تجاویز وزارت خزانہ و اقتصادی امور کو پیش کر دیں، میاں کاشف اشفاق

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ  رہا ہے، اعجاز الرحمان

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کی برآمدات کا ماضی میں بہت اچھا ٹریک ریکارڈ رہا ہے، اعجاز الرحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی ..

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا

سیکرٹری صنعت و تجارت  کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ  کا دورہ،جاری ..

سیکرٹری صنعت و تجارت کا ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے افسران کے ہمراہ زیر تعمیر ہیڈ آفس بلڈنگ کا دورہ،جاری ..