کوئٹہ ٬ جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی پر سیکرٹری پراونیشنل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو تبدیل کردیا گیا

پیر 17 اکتوبر 2016 22:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کارروائی پر سیکرٹری پراونیشنل کوالٹی کنٹرول بورڈ کو تبدیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ امداد الله بلوچ نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ شہر اور گردونواح میں عوامی شکایات پر جعلی ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کر رکھا تھا اس سلسلے میں اُنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جناح روڈ٬ کلی خیزی٬ سریاب روڈ٬ سیٹلائٹ ٹائون٬ کچلاک اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں جعلی اور سندھ حکومت کی اسٹمپ شدہ سرکاری ادویات برآمد کرکے میڈیکل سٹورز کو سیل کردیا جس پر جعلی ادویات کی فروخت کے اس گھنائونے کاروبار میں ملوث مافیا حرکت میں آگیا اور اس نے سیکرٹری پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ امداد الله کا تبادلہ کروادیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ کوئٹہ شہر میں تقریباً90 فیصد میڈیکل سٹورز پر جعلی ادویات کی فروخت کاکاروبار ہورہا ہے جبکہ اس گھنائونے کاروبار میں ایک بااثر مافیا سرگرم ہے جو کہ غریب شہریوں کی جانوں سے عرصہ دراز سے کھیل رہا ہے۔ امداد الله بلوچ کی بحیثیت سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ تعیناتی سے یہ اُمید کی جارہی تھی کہ اس گھنائونے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لانے سے شہریوں کو معیاری ادویات ملے گی لیکن مافیا نے بیورو کریسی کو بھی رام کرکے ان کا تبادلہ کرادیا اور کوئٹہ کے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر اس گھنائونے کاروبار کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے