بینک الفلاح نے آئی سی بی سی کی کراچی میں واقع برانچ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے لیے شراکت داری قائم کرلی٬ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پیر 31 اکتوبر 2016 20:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) بینک الفلاح نے چین کے سرفہرست بینک ’’انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (آئی سی بی سی) ‘‘کی کراچی میں واقع برانچ کے ساتھ بینکاری اور مالیات کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے لیے شراکت داری قائم کرلی ہے۔ اس سلسلے میں طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت میںپاکستان اور چین کے علاوہ دونوں اداروں کی بین الاقوامی سطح پر موجودگی کے مقامات پر مالیاتی سرگرمیوں سے متعلق دوطرفہ تعاون کے لیے تصوراتی فریم ورک اور رہنماء اصولوں کا تعین کیا گیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں نے ایک دوسرے کو ٹریڈ فنانس بزنس کے حصول میں مدد دینے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں بینکوں میں ایک دوسرے کے اکائونٹس کھولے جائیں گے تاکہ لین دین کی خدمات انجام دی جاسکیں۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت آئی سی بی سی کا بینک الفلاح کراچی میں روپیہ اکائونٹ کھولا جائے گا جبکہ بینک الفلاح بھی آئی سی بی سی کے ساتھ چینی کرنسی Yuanمیں Nostroاکائونٹ قائم کرے گا۔

مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ادارے کارپوریٹ اداروں کو قرضوں کی مشترکہ فراہمی اور پراجیکٹ فنانسنگ میں ایک دوسرے کے سا تھ تعاون کریں گے۔آئی سی بی سی پاکستان کی مقامی کرنسی میں فنڈنگ کے خواہش مند چینی کارپوریٹ کلائنٹس ترجیحی طور پر بینک الفلاح کو ریفر کرے گا جبکہ بینک الفلاح چینی کرنسی Yuan میں فنڈنگ کے خواہش مند پاکستانی کارپوریٹ کلائنٹس آئی سی بی سی کو ریفر کرے گا۔

دونوں اداروں کے مابین قائم ہونے والی اس شراکت داری کے تحت دونوں بینک پاکستان میں ہونے والے ترجیحی منصوبوںکی پراجیکٹ فنانسنگ کے لیے مشترکہ سنڈیکیٹ قائم کرسکیں گے۔معاہدے کے تحت دونوں اداروں نے ٹریژری سے متعلق ٹرانزیکشن عمل میں لانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ بینک الفلاح آئی سی بی سی کی سرمائے سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے بانڈزتک رسائی ممکن بنانے کے لیے پرائمری ڈیلر کا کردار ادا کرے گا۔

اسی طرح آئی سی بی سی بینک الفلاح کو عالمی بانڈ مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔ دونوں اداروں نے ایک دوسرے کی فارن ایکس چینج ٹرانزیکشن ضروریات کو پورا کرنے میں بھی اشتراک عمل پر اتفاق کیا ہے۔بینک الفلاح اور آئی سی بی سی نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں سے متعلق صنعتی اور انفرااسٹرکچر کی ترقی کے انفرادی منصوبوں کی نشاندہی٬ فنانسنگ سے متعلق سرگرمیوں میں شمولیت ٬ پراجیکٹ فزیبلیٹی کے مالیاتی فیچرز٬ معاشی و تکنیکی پہلوئوں کے مشترکہ جائزہ مرتب کرنے سمیت سرمایہ کاروں کو مشاورت کی فراہمی اور مشترکہ فنانسنگ پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں بینکوں کے مابین کسی تیسرے ملک یا خطے سے باہر بینکاری سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کے لیے بھی اشتراک عمل پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں بینک باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے معلومات کا بھی تبادلہ کریں گے۔ اس کے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا کے پاکستان آپریشنز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرHe Shenghu کا کہنا تھا٬ ’’ آئی سی بی سی کا اولین مقصد حکومتی و نجی دونوں شعبوں کے ساتھ تعاون قائم کرکے پاکستان کی معاشی ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ہمارے کاروبار کی بنیاد ی اساس سی پیک کے منصوبوں کی باسہولت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ بینک الفلاح کے ساتھ تعاون سے ہم دونوں ممالک کی ترقی اور کامیابی میں بہتر طور پر حصہ ڈال سکیں گے۔‘‘اس پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک الفلاح کے سی ای او عاطف باجوہ نے کہا کہ ’’بینک الفلاح لمیٹڈ آئی سی بی سی کے ساتھ شراکت داری قائم کرکے پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے پر بے حد مسرور ہے۔

یہ ادارہ جاتی شراکت داری دونوں ملکوں کے بینکنگ اور فنانس سیکٹر کے لیے سود مند ثابت ہوگی۔ پاکستان اور چین کے مابین سماجی و معاشی ترقی کے لیے بڑھتے ہوا تعاون دونوں ملکوں کے بینکنگ سیکٹر میں مضبوط روابط کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع مہیا کرے گا۔ اس پیش رفت سے نہ صرف دونوں ملکوں میں پراجیکٹس کے لیے فنانسنگ کے حصول میں آسانی ہوگی بلکہ پاکستان اور چین میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔‘‘

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..