اسلام آباد٬ بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے وفد کا ایف پی سی سی آئی کے نو تعمیر شدہ کیپیٹل آفس کا دورہ

پیر 31 اکتوبر 2016 20:14

اسلام آباد٬ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے وفد نے اسلام آباد میں ایف پی سی سی آئی کے نو تعمیر شدہ کیپیٹل آفس کا دورہ کیا اور فیڈریشن کے صدر عبدالرؤف عالم سے ملاقات کی وفد میں سلطان احمد چائولہ ٬میاں زاہد حسین٬مہتاب الدین چاولہ ٬عبدالرحیم جانو ٬سینیٹر حاجی غلام علی ٬حنا منصب خان ٬میاں انجم نثار ٬سید عبدالوحید شاہ ٬نوید جان بلوچ مرزا عبدالرحمن ٬شیخ محمد اسلم ٬ثاقب فیا ض مگوں ٬خرم سعید ٬یحییٰ پولانی ٬شاہنواز اشتیاق ٬شبیر منشا چھر ا ٬احمد سعید ٬سلطان رحمن اور احمدجواد شامل تھے ۔

اس موقع پر وفد کے اعزاز میں ایف پی سی سی آئی کے صدر کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اور ان کو ایف پی سی سی آئی کی نوتعمیر شدہ بلڈنگ کا دورہ بھی کرایا ۔

(جاری ہے)

بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنماؤں نے ایف پی سی سی آئی بلڈنگ کی تعمیر پر فیڈریشن کے صدر عبدالرؤف عالم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اور پورے ملک سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن کے ارکان ایف پی سی سی آئی کے منتخب صدر کی عزت کرتے ہیں اور ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ باوجود اس کے کہ فیڈریشن کے دروازے اپوزیشن پر بند کردیئے گئے حتیٰ ایک شخص کی خواہش پر ڈاکٹر شہلا اکرم کو محض تعمیری تنقید کی پاداش میں ایف پی سی سی آئی کی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ہم نے بزنس کمیونٹی کے مفادات کے تحفظ کے لیے ذاتی انا کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں ۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایکسپو پاکستان کی شفافیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں ۔

اس حوالے سے بھی ہم نے محض تنقید برائے تنقید نہیں کی بلکہ معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔انہوںنے کہا کہ زیرو کو ہیرواور ہیرو کو زیرو بنانے سوشل بائیکاٹ اور بچھوجیسے مغلظات کے باوجود ہم سب کی عزت کرتے ہیں اور بحیثیت اپوزیشن تعمیری تنقید کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔وفد کے ارکان نے کہا کہ فیڈریشن کی ایف بی آرکمیٹیوں کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے ۔

بزنس کمیونٹی کو درپیش220بلین کے سیلز ٹیکس ریفنڈز ٬کسٹمز ٬انکم ٹکس ٬گیس کی قلت سمیت دیگر مسائل جوں کے توں اپنی جگہ موجود ہیں ۔ملکی برآمدات میں جی ایس پی پلس کا اسٹیٹس ملنے کے باوجود ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے ۔اسی کے باعث پاکستان نے آئی ایم ایف کو ترقیاتی بجٹ میں 420بلین روپے کی کمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔دونوں گروپوں کے ارکان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے ۔

بہتر ہوگا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت کا بائیکاٹ کردے کیونکہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے ۔بے گناہ پاکستان کے خون کے بدلے میں ہمیں بھارت سے تجارت قبول نہیں ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے اپوزیشن ارکان نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد منصفانہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ انتظامیہ کسی کا ساتھ نہ دے ۔

ہم عزت کی سیاست کرنا چاہتے ہیں ٬کسی کی پگڑی اچھالنا ہمارا شیوہ نہیں ہے ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مشترکہ صدارتی عبدالرحیم جانو ہر طبقہ فکر میں عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ان کے ایف پی سی سی آئی کے صدر منتخب ہونے سے فیڈریشن کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم نے کہا کہ میں عبدالوحید شاہ کا ذاتی طور پر مقروض ہوں ۔

کوئی تسلیم کرے یا نہ کرے میں ان کی شانہ بشانہ کاوشوں سے ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ باڈی کا صدر منتخب ہوا ۔یونائیٹڈ بزنس گروپ کی کامیابیوں میں عبدالوحید شاہ کے کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے ۔میاں زاہد حسین نے بھی شاندار الفاظ میں سید عبدالوحید شاہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیااس موقع پر وفد کے ارکان نے صدرایف پی سی سی آئی عبدالرئوف عالم کو پھولوں کے ہار پہنا ئے اورانہیں پھولوں سے لاد دیا اور رئوف عالم کیلیئے گولڈمیڈل کا بھی اعلان کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..