وہاں قائم ہونے والے صنعتی زونز میں انجینئرنگ کو فوقیت دجائے

بدھ 23 نومبر 2016 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء)پاکستان ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا (بورڈ) کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل سیدواجدحسین(ہلال امتیاز ملٹری) نے کہا ہے کہ سی پیک میں جو انڈسٹری چین لگائے اس میں ایک حصہ پاکستان کا بھی ہونا چاہیئے اور وہاں قائم ہونے والے صنعتی زونز میں انجینئرنگ کو فوقیت دجائے،ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان بہت آگے نہیں ہے اور ہمیں ان ممالک پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو ٹیکنالوجی کو تیار کرتے ہیں جن میں چین امریکہ اور یورپ شامل ہیں،پاکستان انجینئرنگ انڈسٹری بہت زیادہ ترقی یافتہ نہیںبہت سا سامان بیرون ممالک سے درآمدکرنا پڑتا ہے۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا (ایچ آئی ٹی)نے الخالد ٹینک کے نئے ماڈل کی پیداوار شروع کردی ہے جسکا کریڈٹ میری ٹیم کوجاتا ہے،ہم نے سیکیورٹی وہیکل کو بھی بہتر بنایا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں نویں آئیڈیاز نمائش کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایچ آئی ٹی کی تیارردہ گن125ملی میٹرکا ٹیسٹ ٹرائل ہوچکا ہے اور یہ ایک کامیاب گن ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یوکرائن کے تعاون سے الخالد ٹینک ون کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اور 110 الخالد ٹینکوں کے انجن اپ گریڈ کیا جائے گا جس کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے جاچکے ہیں،ہمیں بڑی اسمبلیز بنانے کیلئے بڑے آرڈرز کی ضرورت ہے اور ہم جذبات میں کوئی فیصلے نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹینک چائنا اور یوکرائن کو دے دے رہے ہیں جبکہ ترکی سے بھی ہم روابط بڑھا رہے ہیں کیونکہ ترکی ہمارا پائیدار پارٹنر ثابت ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ہی ہم اٹلی،فرانس اور دیگر ممالک کو بھی ساتھ لے کر چل رہے ہیں تاہم ہمارسب سے برا کسٹمر پاکستان آرمی ہے اور اس کے بعد پولیس اور کانسٹبلری ہمارے خریدار ہین جو گاڑیاں اور جیکٹس بنواتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں لیفٹنٹ جنرل سیدواجدحسین نے بتایا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا نے ایک بار ہم نے عراق کو ایکسپورٹ کی تھی مگر ہمارے پاس فوج کیلئے اتنا کام موجود ہے کہ دوسروں کو ایکسپورٹ کرنے کی زیادہ گنجائش نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اگر ہماری حکومت کسی برادر ملک کی مدد کرنا چاہے تو پھر ہم کوئی صورت نکال لیتے ہیں مگر ہمارے پاس ہماری اپنی فوج کا بہت آرڈر ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم الخالد2ٹینک پر کام کررہے ہیںجو بہت جدید ٹینک ہوگا اور وہ بھی اس حد تک کہ جتنی ہماری ضرورت ہے،ہمارا دشمن بہت واہے اور ہم دسشمن کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ٹینک بنارہے ہیں جبکہ فوج کی ضرورت کے تحت بکتربند گاڑی کو بھی اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈورسے پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ چائنا کے مقابلے میں کتنافائدہ ااٹھاتاہے،صرف سڑک سے ٹرکوں کو کو گزار کر پیسہ کمانا حرف آخر نہیں بلکہ سی پیک میں جو صنعتی زونز قائم ہوں ان میں کم از کم 30فیصد تک پاکستانی لیبر اور تربیت یافتہ ورکرز کوروزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں اس کے علاوہ جو ہیومن ریسورسز بیرون ممالک جارہے ہیں انہیں بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی