پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 295.59 پوائنٹس کے اضافے سے 44494.99 پوائنٹس پر بند

بدھ 7 دسمبر 2016 17:45

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس 295.59 پوائنٹس کے اضافے سے 44494.99 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہااور 100 انڈیکس 295.59 پوائنٹس کے اضافے سے 44494.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 40 ارب 4 کروڑ 69 لاکھ 17 ہزار 789 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 1 ارب 12 کروڑ 6 لاکھ 79 ہزار 81 روپے کی تیزی رونماء ہوئی، اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 83 لاکھ 20 ہزار 300 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 295.59 پوائنٹس کے اضافے سے 44494.99 پوائنٹس تک جا پہنچا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 207 پوائنٹس کی تیزی سے 23943.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس 136.44 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 757.67 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 165.24 پوائنٹس کے اضافے سے 18595.92 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 243.35 پوائنٹس کی مندی سے 16923.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دریں اثناء حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 177.59 پوائنٹس کے اضافے سے 21444.66 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 420 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 235 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 227.60 روپے کے اضافے سے 4793 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح سانوفیل ایونٹس کے حصص کی سودے بھی 105 روپے کی تیزی سے 2205 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی رفحان میز پروڈکٹس اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ رفحان میز پروڈکٹس کے حصص کی قیمت 78.45 روپے کی مندی سے 8000 روپے اور شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بھی 75 روپے کی کمی سے 1425 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 7 کروڑ 97 لاکھ 21 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 18.75 روپے سے شروع ہو کر 17.76 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 4 کروڑ 31 لاکھ 78 ہزار حصص کے سودے 9.52 روپے سے شروع ہو کر 9.42 روپے بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 47 کروڑ 9 لاکھ 5 ہزار 610 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 20 ارب 84 کروڑ 65 لاکھ 51 ہزار 370 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 89 کھرب 39 ارب 82 کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار 951 روپے سے بڑھ کر 89 کھرب 79 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ 8 ہزار 740 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 1 کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ 7کروڑ 73 لاکھ 46 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..