کامرس نیوز*

ملکی معیشت میں مقامی فرنیچر انڈسٹری کا کردار انتہائی اہم ہے، ایف پی سی سی آئی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) ریجنل چیئرمین اور نائب صدر میاں رحمان عزیز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں مقامی فرنیچر انڈسٹری کا کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت ہاتھ سے بنے فرنیچر کی ترجیحی بنیادوں پر سرپرستی کرے تو اس کی برآمدات کو اربوں ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

جمعہ کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیز نے کہا کہ پی ایف سی نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تسلسل سے فرنیچر کی نمائشوں کا انعقاد کیا ہے مگر اس برآمدی شعبہ کی ترقی کے حوالے سے حکومتی تعاون حوصلہ افزاء نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مارکیٹ کی صورتحال سے آگاہی اور اس صنعت کی ترقی، ترویج اور تحفظ کیلئے وہ پاکستان فرنیچر کونسل سے قریبی رابطہ رکھے، حکومت کو چاہیئے کہ فرنیچر کے کاروبار کے استحکام کیلئے نمائشوں کے انعقاد میں تعاون، سفری سہولیات اور برآمدات کے فروغ کیلئے دنیا بھر میں روڈ شوز منعقد کرنے کیلئے با آسانی دستیاب اقدامات کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل پاکستان کا سب سے بڑا برآمدی سیکٹر ہے جس کا حجم 14 ارب ڈالر سالانہ ہے اور دوسرے بڑے سیکٹر چاول کا برآمدی حجم 2 ارب ڈالر ہے جبکہ فرنیچر سیکٹر کا برآمدات میں حصہ صرف 51 ملین ڈالر ہے۔ اگر حکومت فرنیچر کمپنیوں کو مکمل تعاون فراہم کرے تو آئندہ 5 برسوں میں اس کا حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز کیا کہ فرنیچر سیکٹر کی بڑھوتری کیلئے دیہی اور شہری علاقوں میں بیک وقت ایک ترقیاتی پروگرام شروع کیا جا سکتا ہے جبکہ پیداوار، کاریگروں کی ہنرمندی اور مقامی و عالمی منڈی کی ضروریات کے مطابق جدید مشینری اور ٹیکنالوجی سے آگاہی پروگرام کا اجراء اشد ضروری ہے۔

انہوں نے میاں کاشف اشفاق کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ کم ویلیو کی اشیاء میں شیشم کی لکڑی کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی تجارت سے متعلقہ قوانین کا نفاذ موثر بنا یا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد فرنیچر کا انحصار شیشم پر ہے مگر بدقسمتی سے ملک میں شیشم کے ذخائر 50 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔

پاکستان فرنیچر کونسل کے مطالبات کے حوالے سے فیڈریشن آف چیمبرز کے رہنما نے کہا کہ انہیں ایف پی سی سی آئی کی مکمل سپورٹ کے ساتھ متعلقہ اداروں اور محکموں کو بجھوایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے سفارش کی جائے گی کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں صرف فرنیچر سیکٹر کیلئے الگ ایکسپو سنٹرز قائم کئے جائیں۔ اس موقع پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے انٹیریئر پاکستان نمائش کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے بتایا کہ ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونیوالی اس میگا نمائش میں صف اول کی 100 کمپنیوں اور انٹیریئر ڈیکوریٹرز نے حصہ لیا جبکہ تقریباً اڑھائی لاکھ افراد اس نمائش کو دیکھنے کیلئے آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں فرنیچر کی صنعت کا مستقبل انتہائی روشن ہے اور انٹیریئر پاکستان کے ذریعے اس ہنر اور ٹیلنٹ کو مزید پذیرائی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل امریکہ، جاپان، یورپی یونین اور مشرق وسطیٰ جیسی اہم مارکیٹوں میں مارکیٹنگ کے مواقع پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور غیر ملکی خریداروں کو بھی ان نمائشوں میں مدعو کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل نچلی سطح پر رکاوٹیں دور کرنے کیلئے فرنیچر سے وابستہ کاروباری افراد اور کاریگروں خاص طور پر ٹھوس لکڑی کے ہاتھ سے بنے فرنیچر کے حوالے سے عالمی معیار کے مطابق تربیت اور آگاہی دینے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فرنیچر کونسل کاریگروں کی آگاہی، تربیت اور جاب برانڈنگکیلئے مختصر دورانیہ کے کورسز کروارہی ہے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا، یہ تمام کام پاکستان فرنیچر کونسل اپنی مدد آپ کے تحت کسی بھی قسم کی حکومتی مدد اور تعاون کے بغیر سرانجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان تعاون کرے تو ہم بیرون ملک نمائشیں بھی منعقد کر سکتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کی معیشت اور زرعی شعبے کے لیے بہت بڑے خطرات پیدا کر دئیے ہیں، میاں کاشف اشفاق

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس  میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

کلائوڈ،اشتہارات اور ریٹیل بزنس میں تیزی،پہلی سہ ماہی کےدوران 10.4 ارب ڈالر خالص منافع ہوا،ایمزون

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے او آئی سی سی آئی کاچھٹے ویمن امپاورمنٹ ایوارڈز کا انعقاد

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی